تفصیلات کے مطابق لیاقت پور کی رہائشی بیوہ خاتون پر واپڈا اہلکاروں نے اس وقت بجلیاں گرادیں جب اسے 1 لاکھ 83 ہزار روپے کا بل بھیجا۔ بیوہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرے گھر میں صرف ایک پنکھا اور ایک بلب ہے اس کے علاوہ گھر میں بجلی کا کوئی خرچ نہیں ہے ۔ واپڈا کی طرف سے بھیجے جانے والے بل کے بعد میرے پاو¿ں تلے سے زمین نکل گئی ۔ خاتون نے بتایا کہ وہ متعدد بار بل کی درستی کیلئے واپڈا کے دفتر گئی لیکن وہاں بل درست کرنے کی بجائے صرف دھکے ملے۔ خاتون نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر مملکت عابد شیر علی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا بل درست کرایا جائے جبکہ غلط بل بھیجنے والے نااہل اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Thursday, July 28, 2016
واپڈا کا کارنامہ، بیوہ خاتون کو 1 لاکھ 83 ہزار روپے کا بل بھیج کر بجلیاں گرادیں
تفصیلات کے مطابق لیاقت پور کی رہائشی بیوہ خاتون پر واپڈا اہلکاروں نے اس وقت بجلیاں گرادیں جب اسے 1 لاکھ 83 ہزار روپے کا بل بھیجا۔ بیوہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرے گھر میں صرف ایک پنکھا اور ایک بلب ہے اس کے علاوہ گھر میں بجلی کا کوئی خرچ نہیں ہے ۔ واپڈا کی طرف سے بھیجے جانے والے بل کے بعد میرے پاو¿ں تلے سے زمین نکل گئی ۔ خاتون نے بتایا کہ وہ متعدد بار بل کی درستی کیلئے واپڈا کے دفتر گئی لیکن وہاں بل درست کرنے کی بجائے صرف دھکے ملے۔ خاتون نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر مملکت عابد شیر علی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا بل درست کرایا جائے جبکہ غلط بل بھیجنے والے نااہل اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment