Monday, August 1, 2016

ٹور میچ میں ریزرو بولرز کی صلاحیتوں کا پول کھل گیا

ووسٹر: ٹور میچ میں ریزرو بولرز کی صلاحیتوں کا پول کھل گیا، پیسرز عمران خان اور سہیل خان اوسط درجے کی بیٹنگ کیخلاف رنگ جمانے میں ناکام رہے۔


تفصیلات کے مطابق ٹور میچ میں دوسرے اور آخری روز ووسٹر شائر نے بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، اوپنرز ڈیرل مچل اور ٹام فیل14،14کے یکساں اسکور کے ساتھ کریز پر آئے، انھوں نے ٹیم کی اننگز 30رنز سے آگے بڑھانا شروع کی، پیسرز سہیل خان اور عمران خان کی لائن لینتھ خراب ہوئی تو جارحانہ اسٹروکس کا سلسلہ بھی شروع ہوا، ٹام نے راحت علی کا 2باؤنڈریز کے ساتھ استقبال کرنے کے بعد وہاب ریاض کو بھی 2اوورز میں 3چوکے جڑ دیے، بالآخر پاکستان کو پہلی کامیابی 77کے مجموعی اسکور پر راحت نے دلائی، انھوں نے ٹام فیل(35) کو اظہر علی کا کیچ بنوا دیا،وکٹ گرنے کے بعد ڈیرل مچل نے وہاب ریاض کو آڑے ہاتھوں لیا اور کھل کر اسٹروکس کھیلے۔
جوئے کلارک نے آتے ہی جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے ذوالفقار بابر کو چھکاجڑ دیا، ڈیرل مچل ففٹی سے ایک رن کی دوری پر وکٹ گنوا بیٹھے، سہیل خان نے بیلز فضا میں بکھیر دیں، نئے بیٹسمین ٹام کوہلر کیڈ مور نے پُراعتماد انداز میں مہمان بولرز کا سامنا کیا، انھوں نے ذوالفقار بابر کو نشانے پر رکھتے ہوئے باؤنڈریز کے بعد چھکا بھی جڑ دیا، ووسٹر شائر نے 50اوورز میں 167رنز بنانے کے بعد مزید 9رنز کا اضافہ ہی کیا تھا کہ تیسرا نقصان اٹھانا پڑا، جوئے کلارک 58کی اننگز کھیلنے کے بعد راحت علی کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔

Thursday, July 28, 2016

abcnews: پاکستان کا وہ علاقہ جہاں لڑکی پسند آجائے تو اس کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے رشتہ مانگا جاتا ہے

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں لڑکی پسند آجائے تو اس کے گھر کے باہر

 فائرنگ کرکے رشتہ مانگا جاتا ہے                                                                                                                                       وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی ثقافت پھولوں کی اس مالا کی طرح ہے جس میں کئی اقسام کے پھول 

لگے ہوتے ہیں۔ یہاں ہر علاقے کی ثقافت اور رسوم و روایات اپنی ہی دلکشی رکھتی ہیں۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح وزیرستان بھی اپنی منفرد ثقافت کا حامل علاقہ ہے۔یہاں کی شادیاں انتہائی خوبصورت رسوم و روایات کی حامل ہوتی ہیں جن سے ہم دیگر علاقوں کے پاکستان تاحال ناآشنا ہیں۔ انگریزی اخبار ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق وزیرستان میں شادی کی رسومات ایک غیرتحریری رسمی قانون کے تحت ہوتی ہیں۔ اس قانون کو وزیرولا یا وزیرقانون کہا جاتا ہے۔ قدیم زمانے سے یہاں کے قبائل اس قانون کی پاسداری کا عہد کیے ہوئے ہیں اور اسی کے تحت اپنی زندگیاں گزارتے ہیں۔ذیل میں وزیرستان میں شادیوں کی منفرد رسومات کی تفصیل

 بیان کی جا رہی ہے۔                                                                                                                                                                                   رشتے کی تلاش                                                                                                                            اس قانون کے تحت لڑکا اپنے والدین کی مرضی کے بعد کسی بھی دوسرے خاندان کی لڑکی کے ہاں شادی کا پیغام بھجوا سکتا ہے۔ اگر لڑکی راضی ہو تو لڑکا اس کے دروازے کے سامنے جا کر ہوائی فائرنگ کرکے اس کا رشتہ مانگتا ہے ۔ اس رسم کو علاقائی زبان میں ”زاغ پہ وکا“ کہا جاتا ہے۔ لیکن اگر لڑکی رشتے سے انکار کر دے اور لڑکا اس پر مصر رہے اور اس کے گھر کے باہر فائرنگ کر دے تو پھر ایک بڑا خون خرابہ ہو سکتا ہے۔           

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں لڑکی پسند آجائے تو اس کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے رشتہ مانگا جاتا ہے

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں لڑکی پسند آجائے تو اس کے گھر کے باہر

 فائرنگ کرکے رشتہ مانگا جاتا ہے                                                                               وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی ثقافت پھولوں کی اس مالا کی طرح ہے جس میں کئی اقسام کے پھول 

لگے ہوتے ہیں۔ یہاں ہر علاقے کی ثقافت اور رسوم و روایات اپنی ہی دلکشی رکھتی ہیں۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح وزیرستان بھی اپنی منفرد ثقافت کا حامل علاقہ ہے۔یہاں کی شادیاں انتہائی خوبصورت رسوم و روایات کی حامل ہوتی ہیں جن سے ہم دیگر علاقوں کے پاکستان تاحال ناآشنا ہیں۔ انگریزی اخبار ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق وزیرستان میں شادی کی رسومات ایک غیرتحریری رسمی قانون کے تحت ہوتی ہیں۔ اس قانون کو وزیرولا یا وزیرقانون کہا جاتا ہے۔ قدیم زمانے سے یہاں کے قبائل اس قانون کی پاسداری کا عہد کیے ہوئے ہیں اور اسی کے تحت اپنی زندگیاں گزارتے ہیں۔ذیل میں وزیرستان میں شادیوں کی منفرد رسومات کی تفصیل

 بیان کی جا رہی ہے۔                                                                                                                                                                                   رشتے کی تلاش                                                                                                                          اس قانون کے تحت لڑکا اپنے والدین کی مرضی کے بعد کسی بھی دوسرے خاندان کی لڑکی کے ہاں شادی کا پیغام بھجوا سکتا ہے۔ اگر لڑکی راضی ہو تو لڑکا اس کے دروازے کے سامنے جا کر ہوائی فائرنگ کرکے اس کا رشتہ مانگتا ہے ۔ اس رسم کو علاقائی زبان میں ”زاغ پہ وکا“ کہا جاتا ہے۔ لیکن اگر لڑکی رشتے سے انکار کر دے اور لڑکا اس پر مصر رہے اور اس کے گھر کے باہر فائرنگ کر دے تو پھر ایک بڑا خون خرابہ ہو سکتا ہے۔  

قومی کرکٹ: ’’بگڑے بچوں‘‘ کو مزید سبق سکھانے کا فیصلہ

قومی کرکٹ: ’’بگڑے بچوں‘‘ کو مزید سبق سکھانے کا فیصلہ 

     

 کراچی:  قومی کرکٹ کے ’’بگڑے بچوں‘‘ کومزید سبق سکھانے کا فیصلہ کر لیا گیا، عمر اکمل اور احمد شہزاد پر قومی ٹیم کے دروازے بدستور بند رہیں گے، دونوں کو انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں بھی موقع نہ دینے کا امکان ہے۔                                                                                        

تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد اور عمر اکمل کا رویہ ہمیشہ سے ہی ٹیم مینجمنٹ کیلیے پریشانی کا باعث بنا رہا ہے، نئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دونوں کو کیمپ اور پھر ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی شامل نہ کیا، بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ڈسپلن کی وجہ سے زیرعتاب عمر اکمل اور احمد شہزاد کو سلیکٹرز نے اب ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بھی نہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، دونوں ان دنوں کیریبیئن لیگ میں مصروف ہیں، عمر اکمل نے گذشتہ روز پہلی بار کوئی اچھی اننگز کھیلی جبکہ احمد شہزاد بدستور فارم کے منتظر ہیں، ٹی ٹوئنٹی کیلیے شاہد آفریدی کو بھی ٹیم میں شامل نہ کرنے کاامکان ہے۔

سابق کپتان نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تاہم بعد میں بین الاقوامی کرکٹ میں موجود رہنے کی خواہش ظاہر کردی تھی،ایجبسٹن میں 3اگست سے شروع ہونے والے ٹیسٹ کے اختتام پر ون ڈے اسکواڈکا اعلان ہوگا، سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق کی تجویز پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں یکم اگست سے کیمپ لگایا جارہا ہے، جس میں اے ٹیم کے پلیئرز کے ساتھ جنید خان اور عمر گل کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ ان کی کاکردگی کا اندازہ کیا جا سکے، فٹنس مسائل سے دوچار دونوں فاسٹ بولرز کافی عرصے سے ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے، ابھی کچھ دنوں پہلے ہی اس صورتحال پر عمر گل مایوسی کا اظہار بھی کرچکے،ان کا کہنا تھا کہ وہ مکمل فٹ ہیں۔               

قوال امجد صابری پر فائرنگ کر نے والا مرکزی ملزم کراچی سے گرفتار

              قوال امجد صابری پر فائرنگ کر نے والا مرکزی ملزم کراچی سے گرفتار                    کراچی (مانیٹرنگ ڈ یسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قوال امجد صابری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔                                                                                                                                                                                  

ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امجد صابری کے قاتل کو کراچی سے گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتار ملزم کی شناخت نعمان عرف بچہ کے نام سے ہوئی ہے جسے عمران صدیقی کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا ہے اور تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ے آیا تھانعمان عرف بچہ امجد صابری کو قتل کرنے کیلئے تھائیی لینڈ س۔                               
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرا ن صدیقی نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ امجد صابری پر فائرنگ نعمان نے ہی کی تھی تاہم دونوں ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے ۔یاد رہے کہ عمران صدیقی کو پولیس نے پہلے ہی امجد صابری قتل کیس میں حراست میں لیا ہوا ہے ۔                  
دوسری جانب امجد صابری کا چہلم آج کراچی میں انکی رہائش گاہ پر منایا جا رہا ہے۔             

واپڈا کا کارنامہ، بیوہ خاتون کو 1 لاکھ 83 ہزار روپے کا بل بھیج کر بجلیاں گرادیں

                                                                            

                                                                                                                                                                        
     

   تفصیلات کے مطابق لیاقت پور کی رہائشی بیوہ خاتون پر واپڈا اہلکاروں نے اس وقت بجلیاں گرادیں جب اسے 1 لاکھ 83 ہزار روپے کا بل بھیجا۔ بیوہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرے گھر میں صرف ایک پنکھا اور ایک بلب ہے اس کے علاوہ گھر میں بجلی کا کوئی خرچ نہیں ہے ۔ واپڈا کی طرف سے بھیجے جانے والے بل کے بعد میرے پاو¿ں تلے سے زمین نکل گئی ۔ خاتون نے بتایا کہ وہ متعدد بار بل کی درستی کیلئے واپڈا کے دفتر گئی لیکن وہاں بل درست کرنے کی بجائے صرف دھکے ملے۔ خاتون نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر مملکت عابد شیر علی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا بل درست کرایا جائے جبکہ غلط بل بھیجنے والے نااہل اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔                                                                                                                                      

Saturday, November 28, 2015

بھکاری کی بھیک نہ دینے والے شخص کے ساتھ انتھا ہی دل دہلا دے والی حرکت

 بھکاری کی  بھیک نہ دینے والے شخص کے ساتھ انتھا ہی دل دہلا دینے والی حرکت

کانپور: بھارت میں ایک جنونی بھکاری بھیک نہ ملنے پرطیش میں آگیا اورریلوے اسٹیشن پر کھڑے شخص کو   چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دے کر خود بھی ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ایک شخص ٹرین کے انتظار میں کھڑا تھا کہ ایک بھکاری وہاں آیا اور اس سے  بھیک میں 100 روپے مانگے ،جس پر اسٹیشن پر کھڑے اس سریش کمار نامی شخص نے بھیک دینے سے انکار کرتے ہوئے اسے وہاں سے چلے جانے کو کہا جس پربھکاری برہم ہوگیا اور اس شخص کو گالیاں دینا شروع کردیں۔
کچھ دیر بعد بھکاری نے سرویش کمار کو یکدم اپنے بازوؤں میں سختی سے  جکڑ لیا اور اسے بے دردی سے گھسیٹتے ہوئے پٹریوں پر لے گیا اور اسے اچانک سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی جس کے باعث موقع پر ہی دونوں کی موت واقع ہوگئی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سریش نے اطراف میں کھڑے افراد کو مدد کے لیے آوازیں بھی دی تھیں تاہم کوئی بھی اس کی مدد کو نہ آیا اور چند ہی لمحوں میں  یہ واقعہ پیش آگیا۔ ریلوے پولیس نے پٹریوں سے دونوں لاشوں کے بکھرے اعضاء جمع کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوادیئے جب کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بھکاری  کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور وہ چند روز سے ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے ہونے والی  چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں بھی لوث تھا۔

بد زبانی ، گالم گلوچ اور جھوٹی خبریں- عدالت نے خاتون اینکر کو 6 ماہ قید سنا د

بد زبانی ، گالم گلوچ اور جھوٹی خبریں- عدالت نے خاتون اینکر کو 6 ماہ قید سنا دی


قاہرہ(نیوز ڈیسک)مصر کی ایک عدالت نے نجی ٹی وی چینل "قاہرہ اور لوگ" کے ایک پروگرام کی خاتون میزبان منی عراقی کو شو کے دوران گالم گلوچ، دروغ گوئی، الزام تراشی اور جھوٹی خبریں نشر کرنے کی پاداش میں چھ ماہ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق خاتون اینکر پر"حمام باب البحر" نامی ایک مقدمہ میں جھوٹی خبریں نشر کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا اور اسے اسی الزام کے تحت عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔عدالت میں قائم مقدمہ میں پراسیکیوٹر کی جانب سے مدعی علیھا پر الزام عاید کیا تھاکہ اس نے اپنے ٹی وی شو میں "حمام باب البحر" کیس میں 26 افراد پر غیراخلاقی حرکات کرنے اور ازبکیہ عدالت سے اپنی بریت کے حق میں فیصلہ حاصل کرانے کا الزام عاید کیا تھا۔خاتون اینکر کے وکیل شعبان سعید کا کہنا ہے کہ مدعیان نے ان کی موکلہ کے خلاف جھوٹ اور الزام تراشی کا ثبوت پیش نہیں کر سکے ہیں۔ نیز منی عراقی نے اس کیس سے متعلق پولیس کو بھی آگاہ کیا تھا۔ پولیس نے اس کی چھان بین شروع کی تھی۔پولیس نے پراسیکیوٹر سے اجازت لینے کے بعد ملزمان کے گھروں پر چھاپوں کا بھی فیصلہ کیا تھا۔مگر اس دوران عدالت نے ملزمان کی بریت کا اچانک فیصلہ دے دیا تھا۔ شعبان سعید نے بتایا کہ ان کی موکلہ کے الزامات کی صحت سے متعلق فرانزک رپورٹ میں بھی تصدیق ہو چکی ہے۔

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات مکمل،پاکستان میں مقدمہ درج کیا جائے گ

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات مکمل،پاکستان میں مقدمہ درج کیا جائے گا


اسلام آباد (مانیترنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنماءڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) نے اپنی تحقیقات مکمل کرلیں،تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے رہنماءڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر، رینجرز اور آئی ایس آئی کے نمائندے شامل تھے۔ جے آئی ٹی کا مینڈیٹ قتل کی سازش ہونے یا نہ ہونے کا تعین کرنا تھا، تحقیقاتی ٹیم نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی، محسن اور خالد شمیم سے تحقیقات کی جبکہ بینک اکاﺅنٹس اور ٹیلیفون کالز سے بھی تحقیقات میں مدد لی گئی۔رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کی سازش پاکستان میں تیار ہوئی، تحقیقات کے بعد عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی، محسن اور خالد شمیم کے خلاف سازش کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ مقدمہ پاکستان میں درج کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جا سکتی ہیں۔