Saturday, November 28, 2015

بد زبانی ، گالم گلوچ اور جھوٹی خبریں- عدالت نے خاتون اینکر کو 6 ماہ قید سنا د

بد زبانی ، گالم گلوچ اور جھوٹی خبریں- عدالت نے خاتون اینکر کو 6 ماہ قید سنا دی


قاہرہ(نیوز ڈیسک)مصر کی ایک عدالت نے نجی ٹی وی چینل "قاہرہ اور لوگ" کے ایک پروگرام کی خاتون میزبان منی عراقی کو شو کے دوران گالم گلوچ، دروغ گوئی، الزام تراشی اور جھوٹی خبریں نشر کرنے کی پاداش میں چھ ماہ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق خاتون اینکر پر"حمام باب البحر" نامی ایک مقدمہ میں جھوٹی خبریں نشر کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا اور اسے اسی الزام کے تحت عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔عدالت میں قائم مقدمہ میں پراسیکیوٹر کی جانب سے مدعی علیھا پر الزام عاید کیا تھاکہ اس نے اپنے ٹی وی شو میں "حمام باب البحر" کیس میں 26 افراد پر غیراخلاقی حرکات کرنے اور ازبکیہ عدالت سے اپنی بریت کے حق میں فیصلہ حاصل کرانے کا الزام عاید کیا تھا۔خاتون اینکر کے وکیل شعبان سعید کا کہنا ہے کہ مدعیان نے ان کی موکلہ کے خلاف جھوٹ اور الزام تراشی کا ثبوت پیش نہیں کر سکے ہیں۔ نیز منی عراقی نے اس کیس سے متعلق پولیس کو بھی آگاہ کیا تھا۔ پولیس نے اس کی چھان بین شروع کی تھی۔پولیس نے پراسیکیوٹر سے اجازت لینے کے بعد ملزمان کے گھروں پر چھاپوں کا بھی فیصلہ کیا تھا۔مگر اس دوران عدالت نے ملزمان کی بریت کا اچانک فیصلہ دے دیا تھا۔ شعبان سعید نے بتایا کہ ان کی موکلہ کے الزامات کی صحت سے متعلق فرانزک رپورٹ میں بھی تصدیق ہو چکی ہے۔

No comments:

Post a Comment