Tuesday, November 10, 2015

پاک بھارت سیریز کیلئے اجازت نہیں مانگی،بھارتی وزیر داخلہ نے پول کھول دیا

 پاک بھارت سیریز کیلئے اجازت نہیں مانگی،بھارتی وزیر داخلہ نے پول کھول دیا




نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی وزیرداخلہ نے بی سی سی آئی کے جھوٹ کا پول کھول دیا ۔بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ راجیوشکلا نے پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کیلئے بھارتی حکومت سے کسی طور بھی اجازت نہیں مانگی بلکہ انہوں نے اپنے طور پر امکانات ظاہر کیئے ہیں کہ حکومت سے اس حوالے سے بات چیت چل رہی ہے تاہم بی سی سی آئی نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کیلئے اجازت نہیں مانگی۔وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم پاکستان سے ہمیشہ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ اس بات کے امکانات روشن ہیں ،یہ کسی غیر جانبدار مقام کی بجائے بھارت میں بھی ہو سکتی ہے اور یہ بھی کہ بی سی سی آئی سیریز کیلئے حکومت کو خط لکھ چکی ہے۔

No comments:

Post a Comment