سڑکوں پربیگ بیچنے والا چینی دنوں میں ارب پتی ، زندگی کی ایسی کہانی کہ عقل دنگ رہ جائے
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں مہنگی سے مہنگی پینٹنگز فروخت ہوتی رہی ہیں مگرایک چینی کھرب پتی شخص نے 11کروڑ 30لاکھ پاؤنڈز(تقریباً 18ارب12کروڑ روپے) میں ایک پینٹنگ خرید کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ اس چینی شخص کا نام لیویکیان ہے ۔ اس نے اتنی خطیر رقم خرچ کرکے اٹلی کے مصور امینڈیو موڈیگلیانی کی بنائی ہوئی پینٹنگ خریدی ہے جس میں ایک برہنہ خاتون کو آرام کرتے ہوئے پینٹ کیا گیا ہے۔لیو نے یہ پینٹنگ ایک بولی کے دوران خریدی ہے۔
لیویکیان کی کہانی بھی اسی قدر حیران کن ہے۔ آغاز میں یہ شخص کنگال تھا اور ہینڈ بیگ فروخت
کرکے گزراوقات کرتا تھا۔ لیکن پھر اپنی محنت کے بل بوتے پر کھرب پتی بن گیا۔
مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ لیویکیان خود ہی اس بات کا بھی اعتراف کرتا ہے کہ اسے آرٹ کی کوئی سمجھ بوجھ نہیں ہے مگر پھر بھی وہ اتنی مہنگی مہنگی پینٹنگز خرید رہا ہے۔بس اسے وادرات اور مہنگی پینٹنگز ایک سال قبل لیو نے ایک 500 سال پرانا تاریخی کپ 2 کروڑ 10 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 3 ارب37کروڑروپے) میں خریدا تھا۔ اسی وقت اس میں چائے پینی شروع کردی تھی۔یہ قیمتی کپ پندرہویں صدی میں چینی بادشاہوں کے خاندان منگ ڈناسٹی کے دور حکومت میں بنایا گیاتھا۔ اس پر بنی مرغیوں کی خوبصورت تصاویر کی وجہ سے اسے ’’چکن کپ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کپ کا تعلق قدیم چینی ظروف سازی کے آرٹ سے ہے اور اس جیسے صرف 17 کپ دنیا میں باقی رہ گئے ہیں، اس لیے اس کی تاریخی اہمیت بہت زیادہ ہے اور اسے چینی ورثے کی مقدس ترین اشیاء میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ لیوپکیان نے یہ کپ ہانگ کانگ میں ایک بولی کے دوران خریدا۔ لیو نے کپ خریدنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اس کپ کو 500 سال پہلے شہنشاہ کیانلونگ نے استعمال کیا اور اب میں استعمال کر رہا ہوں، میں صرف یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ شہنشاہ کے کپ میں چائے پینا کیسا محسوس ہوتا ہے۔‘‘جمع کرنے کا شوق ہے۔ اس سے قبل بھی لیو کئی ایسی مہنگی اشیاء خرید چکا ہے۔
No comments:
Post a Comment