لاہور اورنج لائن ٹرین منصوبہ خزانے اور عوام پر بڑا بوجھ بن گیا،دنیا کا
سب سے مہنگا منصوبہ قرار، لاگت 165ارب تک جا پہنچی
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور اورنج لائن ٹرین منصوبہ خزانے پر بڑا بوجھ بن گیاہے اس منصوبے کی لاگت 165ارب تک جا پہنچی ہےجس کی وجہ سے چین کے ایگزم بنک کی طرف سے اب مزید قرضے لینے میں زبردست دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ دنیا نیوز اور جیو نیوز کے مطابق ماہرین نے اس منصوبے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایسے بننے والے منصوبے سے بہت مہنگا ہے۔ یہ منصوبہ قوم کو ایک ارب دس کروڑ فی کلومیٹر پڑ رہا ہے جبکہ امرتسر میں یہی منصوبہ 27کروڑ کلو میٹر میں پڑا۔امریکن ٹرانسپورٹ سسٹم کے مطابق یہ منصوبہ دنیا کا سب سے مہنگا منصوبہ بن گیا ہے امریکہ میں بھی اتنا مہنگا منصوبہ نہیں بن سکا۔ذرائع کے مطابق اس منصوبے کو عوامی منصوبوں سے رقم نکال کر مکمل کیا جارہا ہے ان منصوبوں میں صاف پانی، تعلیم، صحت اور قبرستانوں وغیرہشامل ہیں۔165ارب روپے کا یہ منصوبہ صرف دو ہفتوں میں منظور کر لیا گیا۔اس منصوبے کو یکم مئی کو پلاننگ کمیشن ڈویژن بھیجا گیا تھا۔اس کو بعد میں11مئی کو ایکنک کو بھیج دیا گیا جس نے صرف دو دن میں اس کی منظوری دیدی حالانکہ اس پر کافی تحفظات تھے۔ماحولیاتی، ٹیکنیکل اور دیگر اعتراضات رد کے گئے۔ذروئع کا کہنا ہے کہ تمام تر اعتراضات کے باوجود اس منصوبے کو صرف اس لئے منظوری دی گئی کیونکہ یہ منصوبہ پنجاب حکومت کا ہے۔خیبر پختونخواہ اور سندھ میں اسیے متعدد منصوبے ہیں جو کئی سال بعد بھی منظور نہیں ہوتے۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جو چند دنوں میں ہی منظور کر لیا گیا اس سے تو یہ پتہ چلتا ہے کہ اس منصوبے کو پہیے لگ گئے جو دنوں میں منظور ہوگیا

No comments:
Post a Comment