اشتہاری ملزم وائس چیئرمین کا امیدوار نکلا
سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک)یونین کونسل سجوکہ سے وائس چیئرمین کا امیدوار اشتہاری ملزم نکل آیا پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق یوسی سجوکہ سے امیدوار برائے چیئرمین ممتاز اعوان 13 لاکھ روپے کے فراڈکیس میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا جس کی کافی عرصے سے پولیس کو تلاش تھی۔ مخبر کی اطلاع پر واں بھچراں پولیس نے پیر کے روز گھر پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
No comments:
Post a Comment