Wednesday, November 11, 2015

تمام کرداروں کو بے نقاب کردوں گی،ڈالر گرل ایان علی کی دھمک

 تمام کرداروں کو بے نقاب کردوں گی،ڈالر گرل ایان علی کی دھمکی




اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈالر گرل ایان علی نے منی لانڈرنگ کے اصل ملزموں کے نام لینے کی دھمکی دے دی۔اس بات کا انکشاف ” نیوز ون“ چینل کے اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دنوں میں بہت سارے سر پرائز ملنے والے ہیں. ڈاکٹر شاہد مسعود نے ا نکشاف کیا کہ کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی نے دھمکی دے دی ہے کہ اگر 12 نومبر کو مجھ پر فردٍ جرم  عائد ہو گئی تو میں ان تمام لوگوں کے نام لے لوں گی جو میرے پیچھے ہیں. ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ 12 نومبر کو فردٍ ج±رم عائد کرنے کی سماعت میں کیا ہوتا ہے کیونکہ اگر ایان علی پر فردٍ جرم عائد کر دی گئی تو یقیناً ایان علی اپنے ساتھ ملوث بڑی بڑی شخصیات کے نام لینے سے ہرگز نہیں کترائیں گی۔

No comments:

Post a Comment