Thursday, November 12, 2015

اگر آپ کی شہادت والی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی ہے تو یہ



اگر آپ کی شہادت والی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی ہے تو یہ خبر پڑھ کر آپ کی خوشی کی بھی انتہا نہ رہے گی


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی تحقیقاتی رپورٹ میں ثابت کیا جا چکا ہے کہ مردوں کی دائیں ہاتھ کی شہادت اور انگوٹھی کی انگلیوں کی لمبائی کاباہمی تناسب شخصیت، عقل و دانش اور نفسیات سمیت مرد کے بہت سے شخصی پہلوﺅں کی نشاندہی کرتا ہے۔ آئیے آپ کو بتائیں کہ آپ کہ ان دو انگلیوں کی لمبائی آپ کی 
شخصیت کے بارے میں کیا کہتی ہے۔
جن مردوں کی دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی ان کی انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی ہوتی ہے وہ خواتین کے لیے عمدہ ساتھی ثابت ہوتے ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسے مردوں میں جنسی ہارمونز زیادہ ہوتے ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ وہ عورتوں کے ساتھ بہتر روئیے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔اسی طرح جن مردوں کی شہادت کی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی ہوتی ہے ان کے مخصوص اعضاءکی جسامت نسبتاً زیادہ پائی گئی۔
جن مردوں کی شہادت کی انگلی ان کی انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی ہوتی ہے وہ جاذب نظر بھی ہوتے ہیں۔محققین کاکہنا ہے کہ پیدائش سے قبل بچے میں ٹیسٹاسٹرون ہارمون کی مقدار اس کے چہرے کی جاذبیت کا تعین کرتی ہے۔ جتنے زیادہ ٹیسٹاسٹرون بچے میں موجود ہوں گے وہ اتنا ہی زیادہ دلکش چہرے کا مالک ہو گا۔جہاں شہادت کی انگلی چھوٹی ہونے کے اتنے سارے فوائد ہیں وہیں ایک نقصان بھی ہے کہ جن مردوں میں شہادت کی انگلی چھوٹی ہوتی ہے ان میں پراسٹیٹ کینسر(Prostate cancer)کا خدشہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ برٹش جرنل آف کینسر میں شائع ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق محققین نے پراسٹیٹ کینسر کے 1500مریضوں اور 3ہزار صحت مند مردوں کی شہادت کی انگلی چھوٹی تھی ان میں اس مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی زیادہ تھے۔

No comments:

Post a Comment