Monday, November 9, 2015

کراچی کے محکمہ واٹر بورڈ کے تین سو گھوسٹ ملازمین ’را‘سے ہونے کا انکشا

کراچی کے محکمہ واٹر بورڈ کے تین سو گھوسٹ ملازمین  ’را‘سے ہونے کا انکشاف




کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ کاونٹر ٹیرازم کی تحقیقات میں کراچی کے واٹر بورڈ سمیت کئی دیگر بلدیاتی اداروں میں تین سو گھوسٹ ملازمین کاتعلق بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی سی نوید خواجہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘میں گفتگو کرتے ہوئے ہے کہ کراچی سے گرفتار ہونے والے دہشتگردوں نے دوران تفتیش اعتراف کیاہے کہ کراچی کے محکمہ واٹر بورڈ سمیت کئی دیگر بلدیاتی محکموں میں تین سو گھوسٹ ملازمین ہیں جن کا تعلق را سے ہے جبکہ دہشتگردوں نے مزید بھارتی خفیہ ایجنسی کے 200سلیپر سیلز کا بھی اعتراف کیاہے ۔




نوید خواجہ نے کہا کہ ہمارا کام ملزمان کی کھوج لگاناہے ،گرفتار ہونے والے دہشتگرد تفتیش کے دوران اپنا تعلق سیاسی جماعت سے بتاتے ہیں ،گرفتار ہونے والے دہشتگردوں نے دو نام بتائے ہیں جن میں محمد انور اور محمود صدیقی شامل ہیں جو کہ بیرون ملک مقیم ہیں جن کی گرفتار ی کیلئے انٹرپول سے بھی رابطہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ٹرانزیکشن سے متعلق کچھ بینکون کا ریکارڈ آ گیاہے کچھ کا آنا باقی ہے ،تحقیقات کو آگے تک لے جائیں گے ۔

No comments:

Post a Comment