Wednesday, November 11, 2015

میاں منشاءکےخلا ف کورٹ میں درخواست

 میاں منشاءکےخلا ف کورٹ میں درخواست 



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ میں میاں منشا کی نیب میں حاضری سے استثنیٰ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا ہے کہ میاں منشاءنے نیب کی ملی بھگت سے عدالت کے روبرو غلط حقائق پیش کرکے نیب میں حاضری سے استثنیٰ حاصل کیا ہے لہٰذا میاں منشاءکو ملنے والا حکمِ امتناع واپس لیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ایم سی بی نجکاری کیس میں درخواست گزر اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ عدالت کو غلط حقائق پیش کرکے غیر قانونی حکمِ امتناع لیا گیا نیب نے بھی ملزمان سے مبینہ ملی بھگت کرکے عدالت سے حقائق چھپائے میاں منشا نے بد نیتی سے درخواست کے اصل حقائق چھپائے۔عدالت کو بتایا گیاکہ نیب کے خلاف سنگل نہیں ڈبل بنچ درخواستیں سنتا ہے کریمنل انویسٹی گیشن میں مداخلت کا عدالت کو اختیار نہیںنیب نے سپریم کورٹ کے حکم پر تفتیش کی ، ہائی کورٹ نہیں روک سکتی سٹیٹ بنک مراسلے کے مطابق نیب، ایم سی بی نجکاری پر کارروائی کرے گا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ میاں منشاءکو نیب میں حاضری سے استثنیٰ کا حکم واپس لیا جائے۔ عدالت نے سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ میاں منشاءپر جعل سازی کے ذریعے ایم سی بی بنک خریدنے کا الزام ہے جس کی تحقیقات نیب کررہا ہے۔

No comments:

Post a Comment