Monday, November 9, 2015

صدیق الفاروق نے 30سال چھوٹی لڑکی سے شادی کی مگر علیحدگی ہوگئی ، خود ہی وجہ بتادی

صدیق الفاروق نے 30سال چھوٹی لڑکی سے شادی کی مگر علیحدگی ہوگئی ، خود ہی 

وجہ بتادی


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماءاورچیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق کے عشق میں بھی ایک نوجوان لڑکی آگئی تھی جس نے شادی بھی کرلی تھی لیکن کامیاب نہ ہوسکے اور تین ماہ بعد ہی طلاق ہوگئی جس کا انکشاف خود صدیق الفاروق نے بھی کیا۔ 
نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے صدیق الفاروق نے بتایاکہ ’خوبصورت چہرہ ، لمبے اور گنگھریالے بال، خوبصورت آنکھیں ، پتلے ہونٹ اچھے لگتے ہیں‘۔ایک اور سوال کے جواب میں صدیق الفاروق نے بتایاکہ مذکورہ خاتون خدمت خلق کے کاموں کے دوران ملی اور مکمل پردے میں ان سے رابطہ بھی ہوا ، وہ شادی پر بضد ہوگئیں لیکن عمر میں فرق واضح کیا ، وہ خاتون 30سال چھوٹی تھیں ۔

صدیق الفاروق نے بتایاکہ’ معذرت پروہ تین مہینے روتی رہیں اور پھر رابطہ شروع کردیاتومیں ان کے گھر چلاگیا، والدین سے بات چیت کی تو طے پایاکہ ہفتے میں چار دن پہلی بیوی اور نئی والی کوتین دن ملیں گے لیکن شادی کے بعد وہ اس بات سے مکرگئے اور کہاکہ دوتین بچوں تک آپ نئی اہلیہ کووقت دیں ، پہلی والی کیساتھ عشرے بتادیئے ،وہاں جاناضروری ہوتو کچھ دیر کیلئے چلے جایاکریں لیکن کوشش کے باوجود خاتون نہ مانیں اور پھر تین ماہ کے قلیل عرصے میں ہی علیحدگی ہوگئی ۔

No comments:

Post a Comment