Monday, November 9, 2015

ن لیگ کا ہم ہر جگہ مقابلہ کریں گے:شفقت محمود

ن لیگ کا  ہم ہر جگہ   مقابلہ کریں گے:شفقت محمود

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)والے چاہتے ہیں کہ ان کا مقابلہ کرنے والا کوئی نہ ہو ان کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہو لیکن (ن)لیگ کے لیے ہم کوئی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔ 

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سپیکر کے امیدوار شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہمیں پتا ہے نمبرز گیم ہمارے حق میں نہیں ، ہم کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے اور مقابلہ کریں گے ،دیگر جماعتوں نے اپنے مفادات کی خاطر حکومت سے سمجھوتا کرلیا ہے،ہم نے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا، شیر پاو¿ صاحب سے بھی رابطہ کیا اور فاٹا ارکان سے بھی ووٹ کیلئے درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے22 اگست 2015 کو حلقہ این اے 122 میں ہونے والے انتخاب کو کالعدم قراردے کر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا جس کی وجہ سے سردار ایازصادق کی اسمبلی رکنیت ختم ہونے پر قومی اسمبلی کے سپیکرکا عہدہ خالی تھا جس پر آج ووٹنگ کرائی جارہی ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے سردار ایاز صادق اور پاکستان تحریکِ انصاف کی طرف سے سردار ایاز صادق سپیکر کے امیدوار ہیں

No comments:

Post a Comment