پیرس: سگریٹ کا ٹوٹا زمین پر پھینکنے کا جرمانہ دگنا ہو گیا
فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ’بد تہذیبی‘ اور آلودگی کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آ گئی ہے۔ اب پیرس کی گلیوں میں سگریٹ کے ٹوٹے پھینکنے والے سگریٹ نوشوں کو پینتیس کی بجائے اڑسٹھ یورو جرمانے کے طور پر ادا کرنا ہوں گے۔
تایا جاتا ہے کہ پیرس میں ہر سال سگریٹوں کے 350 ٹن وزن کے ٹوٹے اکٹھے کیے جاتے ہیں۔ سگریٹوں کی انہی باقیات کے باعث پینتیس یورو کا جرمانہ متعارف کروایا گیا تھا لیکن ایسا شاذ و نادر ہی ہوا کہ کسی کو یہ جرمانہ ادا کرنے کے لیے کہا گیا ہو۔
پیرس کے میئر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے: ’’آنکھوں کو نظر آنے والی ’آلودگی‘ سے قطعِ نظر سگریٹوں کے یہ ٹوٹے ماحول کو بھی آلودہ کرتے ہیں۔ ان کے اندر بہت سے زہریلے مادے ہوتے ہیں، جو ہوا اور زمین کو آلودہ کرتے ہیں۔‘‘
No comments:
Post a Comment