Monday, November 23, 2015

ایک ارب درختوں کے منصوبے کو عالمی پذیرائی ملی ،عمران خا

ایک ارب درختوں کے منصوبے کو عالمی پذیرائی ملی ،عمران خان


ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک ارب درخت لگانے کی منصوبہ بندی کو عالمی برادری میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ اب تک کے پی کے میں 10کروڑ درخت لگا چکے ہیں جبکہ 2018تک ایک ارب درخت لگائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں گلوبل وارمنگ ایک سنگین خطرے کے طور پر سامنے آیا ہے جس سے مقابلے کیلئے دنیا بھر میں اقدامات جا ری ہیں ۔ایسا ہی ایک اہم قدم خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اٹھایا گیا جس میں پی ٹی آئی حکومت نے 5سالوں میں ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ  بنایا  تھا ۔اس منصوبے کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی ٓئی چیئرمین نے کہا کہ صوبے میں مختلف اقسام کے درخت لگانے کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان گلوبل وارمنگ سے متاثر10 حساس ترین ممالک میں شامل ہے،ملک میں درجہ حرار ت میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوا ہے اور بارش میں کمی ہوئی ہے جبکہ گرمی سے گلیشیئر پگھل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں جنگل اگنے سے مقامی کسانوں کو تو فائدہ ہوگا ہی ساتھ ساتھ عالمی برادری سے حوالے سے فنڈز بھی ملیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے باعث ہمیں51پوائنٹس ملیں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایک ارب درخت لگایا جاناملکی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے ،اس میں مزید وسعت لائیں گے۔انہوں نے اپیل کی کہ جو لوگ پنی زمینوں میں درخت کاشت کروانا چاہتے ہیں وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کریں جبکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ تمام درخت ان علاقوں میں اگائے جا رہے ہیں جہں سیم ہے یا پھر زمین بنجر ہے۔اس حوالے سے مختلف اقسام کے مخصوص درخت کاشت کیئے جا رہے ہیں جو نہ صرف زمین کا بنجر پن اور سیم ختم کریں گے بلکہ ان میں زمین کو قابل کاشت بنانے کی خصوصیات بھی شام ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹمبر مافیا سے نبردآزما ہونے کیلئے ایک نئی فورس کی تشکیل کی جائے گی اور صوبائی محکمہ جنگلات کی جتنی بھی زمین پر قبضے کیئے گئے ہیں وہ ساری واگزار کرا کے ان پر جنگل اگائے جائیں گے۔

No comments:

Post a Comment