Wednesday, November 11, 2015

دونوں شریف ایک پیج پر ہوئے تو غیر مشروط حمایت کریں گے ،محمود اچکزئی

دونوں شریف ایک پیج پر ہوئے تو غیر مشروط حمایت کریں گے ،محمود اچکزئی


سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ دونوں شریفوں کو ایک پیج پر ہونا چاہئے اگر دونوں ایک پیج پر ہوں گے تو غیر مشروط حمایت کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سے باہر بننے والی خارجہ پالیسی کو سپورٹ نہیں کریں گے۔انہوں نے سول و عسکری قیادت کے ایک پیج پر ہونے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں شریفوں کو ایک پیج پر ہونا چاہیئے اور ہم ان کے ایک پیج پر ہونے کے بعد ہی ان کی غیر مشروط کریں گے اور دونوں شریف تب ایک پیج پر ہوں گے جب آئین بالادست ہو گا۔اگر خدانخواستہ دونوں شریفوں کے درمیان کوئی گڑ بڑ ہوئی تو نواز شریف کا ساتھ دوں گا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے علاوہ بننے والی خارجہ پالیسی کو سپورٹ نہیں کریں گے ۔وزرا اور اراکین کے اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزا اور اراکین کو عیاشی نہیں کرنے دیں گے ،آئندہ اجلاس میں سب سے پہلے کورم کی نشاندہی کروں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کا پریس ریلیز آئین کی روح کیخلاف ہے۔

No comments:

Post a Comment