Monday, November 9, 2015

صحت کی سہولتوں کا فقدان اکیلی حکومت ختم نہیں کر سکتی،ڈاکٹر قدیر


صحت کی سہولتوں کا فقدان اکیلی حکومت ختم نہیں کر سکتی،ڈاکٹر قدیر


لاہور (خبر نگار خصوصی) ملک میں صحت کی سہولتوں کے فقدان کو دور کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ صرف اکیلی حکومت کچھ نہیں کر سکتی۔ سماجی اداروں کو آگے آنا ہوگا۔ یہ بات نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال (ٹرسٹ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شوکت ورک کی قیادت میں ڈاکٹروں کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ انہوں ڈاکٹروں کوہدایت کی کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے دن رات ایک کر دیں اور اس میں کسی قسم کی لاپروائی اور غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے لہٰذا مریضوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیتے رہیں گے۔ علاوہ ازیں انہوں نے سردار یاسین ملک اور صدیق شیخ کی طرف سے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال (ٹرسٹ) کو ڈیجیٹل ایکسرے مشین عطیہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات کو دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور تمام پاکستانیوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کے بعد میرا مشن لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے اور ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنا مقصد پورا کرنے کیلئے قوم کے تعاون کی بھرپور ضرورت ہے۔ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال میں مریضوں کا مفت علاج اور ٹیسٹ کئے جاتے ہیں جبکہ مریضوں کو ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ہسپتال کے او پی ڈی میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین کی تنصیب کے بعد مریضوں کے مفت ایکسرے بھی شروع کر دیئے گئے ہیں ۔

No comments:

Post a Comment