عوام کو پی ٹی آئی کی غیر سنجیدہ سیاست کا سامنا ہے ، ایاز صادق انتہائی سنجیدہ، دوبارہ سپیکر بن جائیں گے: مولانا فضل الرحمن
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایاز صادق ذمے داریوں کی ادائیگی میں انتہائی سنجیدہ ہیں انشاءاللہ دوبارہ سپیکر بن جائیں گے ۔ پارلیمنٹ ہاؤ س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماءاسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عوام کو پی ٹی آئی کی غیر سنجیدہ سیاست کا سامنا ہے ، دھاندلی کا الزام لگانے والے کبھی بھی اپنی شکست تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ایاز صادق عوام کی عدالت سے سرخرو ہوکر آئے ہیں اور دوبارہ سپیکر بھی منتخب ہوں گے۔
کشمیر کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کی وکالت سے زیادہ مدعی کا کردار ادا کررہا ہے ہم پاکستانی قوم کی حیثیت سے کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں ۔
No comments:
Post a Comment