رواں سال کے آخر تک ایک ملین لوگوں کو گھرنہ دے سکا تو مونچھیں منڈوادوں گا-ایک ملک کے صدر کا و عد ہ -
کیراکس(مانیٹرنگ ڈیسک) وینزویلا کے صدر نیکولاس مدورو نے2015ءکے آخر تک ایک ملین لوگوں کو گھر فراہم کرنے کا وعدہ پورانہ کرسکنے پر مونچھیں مونڈدینے کاوعدہ کرلیا۔
العربیہ کے مطابق وینزویلا کے صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ 31 دسمبر 2015ءتک دس لاکھ بے گھر لوگوں کو رہائش فراہم کریں گے، اگر وہ اپنے وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو اس کی سزا کے طور پراپنی مونچھیں مونڈ دیں گے تاکہ سب کو پتہ چل جائے کہ ایک بدعہد صدر ہوں جو عوام سے کیے وعدے پورے نہیں کرسکتا۔
یادرہے کہ 2010ء کے سیلاب کے نتیجے میں وینزویلا میں ہزاروں خاندان گھروں سے محروم ہو گئے تھے اور پھر سابق صدر آنجہانی ہوگو شاویز نے بھی بے گھر لوگوں کو رہائش فراہم کرنے کا عہد کیا تھا۔ اپنے وعدے کے مطابق سنہ 2013ءمیں انہوں نے تین ملین لوگوں کو مکان فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا مگر 8 لاکھ لوگوں کو گھر دے پائے تھے۔موجودہ صدر مدورو نے چھ دسمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل یہ بیان دیا ہے جس میں انہوں نے وینزویلا کے بے گھر لوگوں کو رہائش مہیا کریں گے ۔
No comments:
Post a Comment