شہریار خاناور وزیر کھیل میں شدید اختلافات سامنے آ گے
اہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر کھیل ریاض پیر زادہ اور شہریار خان میں سنگین اختلافات پیدا ہو نے کے بعد چیئر مین شہر یار خان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا ہے جس میں وہ مختلف معاملات پر شکایات کا ڈھیر لے کر جائیں گے ۔نجی نیوز چینل سماءنیوز کے مطابق ملا قات میں شہریار خان دور ہ بھارت پروزیر اعظم کو وضاحتیں بھی پیش کریں گے ۔ اس موقع پر شہریار خان پی سی بی معاملات میں مداخلت کا معاملہ وزیر اعظم کے سامنے اٹھائیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کھیل ریاض پیر زادہ اور شہریار خان میں سنگین اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔یہ اختلافات چیئر مین پی سی بی کے دور ہ بھارت سے متعلق حکومت کو اعتماد میں نہ لینے کے بعد پیدا ہوئے ۔
No comments:
Post a Comment