Wednesday, November 11, 2015

سعودی ماں نے جنازے کے موقع پر بھی بیٹی کومعاف نہں کیا وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جاہں گے

 سعودی ماں نے جنازے کے موقع پر بھی بیٹی کومعاف نہں کیا وجہ جان کر آپ   بھی دنگ رہ جاہں گے                            


جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی خاتون نے آخری تقریبات کے موقع پر بھی اپنی بیٹی کو معاف کرنے سے انکار کردیاکیونکہ اس نے اپنی والدہ کی خواہش کے برعکس بڑی عمر کے مرد سے شادی کی تھی ۔ 
ایمریٹس 24/7کے مطابق ایک سعودی خاتون نے بیٹی کے شوہر کے گھر پر اس کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جانے سے انکار کردیا جس کے بعد فیصلہ کیا کہ میت کو ماں کے ہی گھر میں لایاجائے لیکن وہاں پر ماں نے ایک مرتبہ پھر کئی سالوں کی اجنبیت کے بعد بھی معاف کرنے اور منہ دیکھنے سے انکار کردیا کیونکہ اس نے اپنی عمر سے کہیں بڑے شخص کیساتھ شادی کرلی تھی ۔ 
عرب اخبار عکاظ کے حوالے سے بتایاگیاکہ مرنیوالی خاتون کی عمر واضح نہیں ہوسکی تاہم یہ پتہ چلاہے کہ کئی بچوں کی پیدائش کے بعد خاتون کی کینسر سے موت واقع ہوئی ہے ۔

No comments:

Post a Comment