لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کے حق میں فیصلہ دے دیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے متوقع لارڈ مئیر خواجہ حسان کی نااہلی کیلئے درخواست خارج کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ایک شہری مسعود عزیز نے خواجہ حسان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کی تھی جس میں خواجہ حسان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا گیا تھا کہ خواجہ حسان جو کہ پہلے سرکاری ملازم رہ چکے ہیں کو سرکاری ملازمت چھوڑے ہوئے دوسال پوے نہیں ہوئے اس لیئے وہ انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں اور انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی غیر قانونی طور پر منظور کرائے ہیں لہذا ان کو نااہل قرار دیا جائے جس پر خواجہ حسان کے وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست گذار نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت ریٹرننگ آفیسر کے روبرو کوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ برا ہ راست ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس پر جسٹس کریم نے درخواست مسترد کر دی ۔جسٹس کریم نے درخواست پر چند روز پہلے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنا دیا گیا ہے۔اس فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے خواجہ حسان کی لاہور کے لارڈ مئیر بننے کی رکاوٹیں تقریباَختم ہو چکی ہیںاور ا ن کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں ۔
No comments:
Post a Comment