Tuesday, November 10, 2015

سعید اجمل کی کرکٹ اکیڈمی کا معاملہ .....

سعید اجمل کی کرکٹ اکیڈمی کا  معاملہ .....













فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل کی کرکٹ اکیڈمی کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور فریقین کے درمیان اکیڈمی کھولنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اکیڈمی کی اراضی زرعی یونیورسٹی کے نام رہے گی، سعید اجمل اکیڈمی چلائیں گے۔ ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی اور سعید اجمل آج ایم او یو پر سائن کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایم او یو سائن ہونے کے بعد سعید اجمل کل احتجاج کی کال واپس لے لیں گے جبکہ ڈی سی او نورالامین مینگل معاہدے کے نگران ہوں گے۔

No comments:

Post a Comment