Monday, November 9, 2015

عمران کے کسی کتے پر پابندی نہیں لگائی ایک کتا بیڈروم میں سوتا تھا،ریحام خان

عمران کے کسی کتے پر پابندی نہیں لگائی ایک کتا بیڈروم میں سوتا تھا،ریحام خان


لندن (آئی این پی)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ گھر کے کسی نوکر کے داخلے پر پابندی بھی نہیں لگائی گئی تھی۔بنی گالہ میں عمران کے پانچ کتے ہیں جن میں سے کسی پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ڈیلی میل کی خبر غلط ہے ،ایک کتا ’’شیبرڈ‘‘ہمارے بیڈ روم میں ہی سوتا تھا۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان نے کہاکہ میں نے بنی گالہ گھر میں کبھی ڈانس کلاس کا اہتمام نہیں کیا ،انہوں نے مزیدکہاکہ عمران خان نے ایس ایم ایس سے تین طلاقیں نہیں بھیجیں۔

No comments:

Post a Comment