عالمی ادارہ صحت : پاکستان میں سالانہ 85ہزاربچے ہلاک ہوجاتے ہیں -وجہ ایسی کہ ہم ..
اسلام ا باد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ پاکستان میں سالانہ 85ہزاربچے نمونیہ کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں ،نمونیہ سے متاثرہ بچوں کی تعدادکے لحاظ سے پاکستان دنیاکاتیسرامتاثرہ ملک ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کاکہناہے کہ پاکستان میں ایک سال کے دوران 85ہزاربچے نمونیہ کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں ۔اوسطاًپاکستان میں مہینے میں چھ ہزارتین سوبچے نمونیہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں ،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پاکستان میں 57اعشاریہ آٹھ فیصدبچوں کوویکسینشن کے ٹیکے دیئے جاتے ہیں جبکہ47فیصدبچے نمونیہ کے ٹیکوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment