پی ٹی آئی نے سپیکر کیلئے امیدوار نامزد کیوں کیا وجہ سامنے آ گی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سپیکر کیلئے امیدوار نامزد کر کے جمہوری روایت قائم کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آزاد الیکشن کمیشن کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے کیونکہ آزاد الیکشن کمیشن سے لوگوں کا ووٹ پر اعتماد بحال ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں حقیقی جمہوریت چاہتی ہے اور جو بھی جدوجہد کر رہی ہے وہ جمہوریت کیلئے ہی ہے۔
No comments:
Post a Comment