شہریارخان نے حکومت کو صاف انکار کر دیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پی سی بی ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمنتقل کرنے کی مخالفت کردی اور کہا ہے کہ حکومت ایساچاہتی ہے تو دیگرقومی اداروں کاہیڈکوارٹربھی اسلام آبادمنتقل کرے۔
اپنے ایک بیان میں شہریارخان نے کہا ہے کہ ہم پی سی بی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد منتقل نہیں کرسکتے کرکٹ بورڈز کے ہیڈ کوارٹرز ضروری نہیں کہ دارالحکومت میں ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پی سی بی حکومت سے ایک روپیہ بھی نہیں لیتاجبکہ ہاکی فیڈریشن کے پاس کھلاڑیوں کو ملک سے باہرکھیلنے کیلئے بھیجنے کے پیسے نہیں ہمیں کسی قسم کی رعایت نہیں ملتی اور پی سی بی پورا ٹیکس ادا کرتاہے ۔
شہریار خان نے کہا کہ ہیڈ کوارٹر اسلام آباد منتقل کرنے سے پی سی بی کے 305 ملازمین متاثرہونگے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں پی سی بی کے پاس کوئی جگہ نہیں ہے،حکومت نے جو جگہ دی تھی وہ ایک ہی دن میں منسوخ ہوگئی ۔ لاہور میں ہی پی سی بی کا پہلا آئین بنا ، ہاکی ، فٹبال، اولمپکس کا دفتر بھی لاہور میں ہی ہے اگر حکومت پی سی بی کو اسلام آباد میں منتقل کرنا چاہتی ہے تو دیگر قومی اداروں کا ہیڈ کوارٹر بھی منتقل کرے۔

No comments:
Post a Comment