Monday, November 9, 2015

شیر نے ایک بار پھر پی ٹی آی کو د عو ت دے دی

شیر نے ایک بار پھر پی ٹی آی کو د عو ت دے دی  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج جمہوریت کے لیے بڑا دن ہے عمران خان کو اب شکست تسلیم کرلینی چا ہیے آج ایاز صادق کی جیت نہیں جمہوری اقدار کی جیت ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت کے لیے اسنیپ الیکشن کڑوی گولی ہوتی ہے ، عمران خان نے دھرنوں اور الزام تراشیوں میں وقت ضائع کیا۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ بھی محنت کریں ہمیں بھی پاکستان کی خدمت کرنے دیں، ہمیں خدمت کرنے دیں اور لوگوں کی جمہوریت سے وابستہ امیدوں کو پورا کرنے دیں ۔
واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے22 اگست 2015 کو حلقہ این اے 122 میں ہونے والے انتخاب کو کالعدم قراردے کر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا جس کی وجہ سے سردار ایازصادق کی اسمبلی رکنیت ختم ہونے پر قومی اسمبلی کے سپیکرکا عہدہ خالی تھا جس پر آج ووٹنگ کرائی جارہی ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے سردار ایاز صادق اور پاکستان تحریکِ انصاف کی طرف سے سردار ایاز صادق سپیکر کے امیدوار ہیں۔

No comments:

Post a Comment