امیتابھ بچن نے جنوبی افریقی معذور پرستار خاتون سے معافی مانگ لی
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے میگا سٹار بگ بی امیتابھ بچن نے جنوبی افریقی معذور پرستار خاتون سے معافی مانگ لی ۔معمول کے مطابق امیتابھ بچن ہر اتوار اپنے گھر کے باہر مداحوں کے سامنے آتے ہیں اور مائیک کے ذریعے کچھ بات بھی کر لیا کرتے ہیں لہذا گذشتہ اتوار جنوبی افریقہ سے ایک معذور خاتون بھی اس مجمع میں شریک ہوئی تھی جو ٹھہری بھی امتیابھ بچن کے گھر کے سامنے تھی اور ان کی بڑی پرستار تھی ۔ معذور غیر ملکی خاتون نے ہاتھ میں ایک پوسٹر بھی تھام رکھا تھا جس پر لکھا تھا میں آپ سے ملنا چاہتی ہوں تاہم بھیڑ کی وجہ سے امتیابھ بچن ان سے ملاقات نہ کر سکے ۔
بعد ازاں بگ بی نے ٹویٹر پر پیغامات میں بتایا کہ جنوبی افریقہ کی پرستار سے نہ ملنے پر افسوس ہے ،وہ حسین خاتون چلنے پھرنے سے معذور تھیں اور وہیل چیئر پر بیٹھی ہوئی تھیں۔ امتیابھ بچن نے ٹویٹر پر اپنے گھر کے سامنے جمع پرستاروں کے ہجوم اور معذور خاتون کی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔انہوں نے مزید ٹوئیٹس میں کہا کہ اتنی بھیڑ میں ان کے قریب نہیں جا سکتا تھا اس پر میں اپنی پرستار سے معذرت خواہ ہوں ۔ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ میری محبت ہمیشہ میرے پرستاروں کیلئے ایک سی رہے گی،کوشش کروں گا کہ جلد خاتون سے ملاقات کروں۔
No comments:
Post a Comment