سعودی عرب میں 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ایسا ریکارڈ جس کی تفصیلات
جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہوگا
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے سعودی عرب میں سزائے موت کی بلند شرح پر تبصرے جاری ہیں لیکن دریں اثناءاس ملک میں سزائے موت کے قانون پر عمل درآمد تیزی سے جاری ہے اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق اس سال گزشتہ 20 سال کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 151 لوگوں کو موت کی سزا دی جاچکی
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب سزائے موت کے حوالے سے پانچ سر فہرست ممالک میں شامل ہے۔ اس کا نمبر چین اور ایران کے بعد آتا ہے جبکہ اس کے بعد عراق اور امریکا کا نمبر آتا ہے۔ ایمنسٹی کے بیان کے مطابق اس سے پہلے 1995ءمیں سعودی عرب نے 192 لوگوں کو پھانسی کی سزا دی تھی۔
ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سال سزائے موت پانے والوں میں سے 71 غیر ملکی تھے، جبکہ منشیات سے متعلق جرائم میں سزا پانے والے 63 لوگوں میں سے 45 کا تعلق غیر ممالک سے تھا۔
No comments:
Post a Comment