سعودی دارالحکومتریاض کی جیل میں شادی کی ایک اور بڑی شاندار تقریب ، وزیر داخلہ کا بھی تحفہ
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک جیل میں سعودی قیدی کی شادی پر فائیو سٹار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ اماراتی نیوز ویب سائٹ 24/7میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں دوسری بار سعودی عرب کی جیل میں کسی قیدی کی جانب سے ایسی فائیو سٹار تقریب منعقد کی گئی ہے۔جیل انتظامیہ نے سعودی قیدی اور اس کی بیوی کے ہنی مون کے لئے جیل میں ایک بڑے اپارٹمنٹ کا بھی انتظام
کیا اور اسے خوب سجایا گیا ۔
شادی کی اس عجیب اور غیر معمولی تقریب میں سینکڑوں مہمانوں نے بھی شرکت کی اور ان کی تواضع طرح طرح کے کھانوں سے کی گئی ۔ کھانے کے لئے بھی ال حیار جیل میں ہی ایک بڑی شاندار جگہ کا انتخاب کیا گیا جہاں میزوں پر کھانے اور کیک رکھے گئے ۔ تاہم دلہا اور دلہن کی شناخت ظاہر نہ کی گئی ۔ بات یہیں پہ نہیں رکتی بعد ازاں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف کی جانب سے دلہا کو ایک ہزار سعودی ریال کا چیک بھی شادی کے تحفے کے طور پر دیا گیا ۔
شادی کی اس غیر معمولی تقریب میں 34مہمانوں نے شرکت کی جن میں 10خواتین اور سات بچے بھی شامل تھے ۔ شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے مہمان رات سات بجے جیل میں داخل ہو ئے اور پونے بارہ رخصت ہو گئے ۔ واضح رہے دارالحکومت ریاض کی اس جیل میں ریاست کے بڑے ساستدانوں کو قید کیا جاتا ہے ۔

No comments:
Post a Comment