Wednesday, November 11, 2015

بولیویا کے لوگ اپنے ایک مذہبی تہوار پر ’مُردوں کو قبروں سے نکال کر سگریٹ پلاؤ تاکہ

بولیویا کے لوگ اپنے ایک مذہبی تہوار پر ’مُردوں کو قبروں سے نکال کر سگریٹ پلاؤ تاکہ۔۔۔‘



لاپاز (نیوز ڈیسک) اکثر لوگوں کے لئے تو انسانی ڈھانچے کے قریب جانے کا تصور ہی انتہائی خوفزدہ کردینے والا ہے لیکن بولیویا کے لوگ اپنے ایک مذہبی تہوار پر ناصرف ڈھانچوں کو قبروں سے نکالتے ہیں اور اپنی تقریبات میں شامل کرتے ہیں بلکہ ایک خصوصی رسم کے دوران انہیں سگریٹ بھی پلائے جاتے ہیں۔
جریدے ڈیلی میل کے مطابق بولیویا میں ہر سال کھوپڑیوں کا تہوار منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کے دوران لوگ کھوپڑیوں کو پھولوں سے سجا کر مذہبی رسوم ادا کرتے ہیں۔ یہ کھوپڑیاں عموماً کئی نسلوں سے ان کے ساتھ چلی آرہی ہیں لیکن جن کے پاس نسل درنسل چلنے والی کھوپڑی موجود نہیں ہوتی وہ پرانی قبروں سے 
تہوار کا آغاز مخصوص مذہبی گیتوں سے کیا جاتا ہے جس کے بعد ایک بڑا جشن منایا جاتا ہے اور لذیذ کھانوں کے ساتھ شرکاء کی آؤ بھگت کی جاتی ہے۔ اس تمام کارروائی کے دوران کھوپڑیاں سجا کر مرکزی جگہ پر رکھی جاتی ہیں اورانہیں سگریٹ کے کش لگوائے جاتے ہیں۔
بولیویا کے دیہاتی علاقوں میں یہ تصور عام پایا جاتا ہے کہ انسان کی سات روحیں ہوتی ہیں جن میں سے ایک موت کے بعد بھی کھوپڑی میں موجود رہتی ہے۔ یہ لوگ انسانی ڈھانچوں کو سگریٹ پلانا اپنے لئے خوشحالی اور خوش قسمتی کا باعث گردانتے ہیں اور سینکڑوں سال سے یہ رسم جاری ہے۔کھوپڑیاں برآمد کرلیتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment