Wednesday, November 11, 2015

تعلیم، صحت اور صاف پانی کے منصوبوں کے فنڈز اورنج ٹرین منصوبے پر لگائے جا رہے ہی

تعلیم، صحت اور صاف پانی کے منصوبوں کے فنڈز  پیپلز پارٹی بھی حکومت کی کرپشن پر چیخ اٹھی



اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کی حکومت کی طرف سے کھربوں روپے کے میٹرو اور اورنج ٹرین منصوبوں کی لاگت میں اربوں روپے کے مسلسل اضافے پر پاکستان پیپلز پارٹی بھی چیخ اٹھی ہے ۔ قومی امبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیدعلی شاہ نے ان منصوبوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دنیا ہم پر ہنس رہی ہے کہ بھوکے ننگوں کو دیکھو کھانے کو کچھ ہے نہیں اور ان کی ترجیحات کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راتوں رات منصوبوں کی لاگت اربوں روپے بڑھ جاتی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔کیا ملک میں کوئی ایسا داراہ نہیں جو حکومت کی ان بے ضابطگیوں کو روک سکے۔جب ہماری حکومت تھی تو عدلیہ سوموٹو لیتی تھی اب کیوں سب خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت جس طرح ان منصوبوں کی منظوری لیتی ہے وہ قابل تشویش ہے دوسرے صوبوں کے منصوبے کئی کئی ماہ منظور نہیں کئے جاتے لیکن پنجاب کے منصوبے چند دن میں منظور ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور صاف پانی کے منصوبوں کے فنڈز اورنج ٹرین منصوبے پر لگائے جا رہے ہیں جو انتہائی افسوس ناک ہے

No comments:

Post a Comment