Wednesday, October 28, 2015

پاکستانی حسینائیں جو پلاسٹک سرجری کرواکرکیریئر گنوا بیٹھیں

پاکستانی حسینائیں جو پلاسٹک سرجری کرواکرکیریئر گنوا بیٹھیں





لاہور: چہرے کی پلاسٹک سرجری کا خبط دنیا بھر کی اداکاراؤں کے سر پر سوار ہے اوروہ اپنے جسم کے جس حصے کو جس انداز میں چاہتی ہیں بنوا لیتی ہیں۔
کچھ پاکستانی حسیناؤں نے بھی پلاسٹک سرجری کے ذریعے مصنوعی حسن پانے کی کوشش کی مگر نہ صرف پہلے سے موجود خوبصورتی بھی گنوا بیٹھیں بلکہ ان کے کیریئر کے آگے بھی فل اسٹاپ لگ گیا۔ان پاکستانی اداکاراؤں میں ایک فضہ علی ہیں جن کا چہرہ لمبوترا ہونے کی وجہ سے کیمرے کے سامنے ان کی فیس بیوٹی متاثر ہوتی تھی۔ فضہ نے سرجری کے ذریعے درست کروانے کی کوشش کی اور پہلے حال سے بھی گئیں۔دوسرے نمبر پر سارہ لورین ہیں جن کے متعلق یہ تو نہیں معلوم کہ انھوں نے اپنا بیڑہ غرق کروانے کے لیے کتنی رقم خرچ کی مگر یہ سبھی جانتے ہیں کہ سرجری کے بعد ان کی قدرتی خوبصورتی ختم ہوگئی۔ سعدیہ امام نے بھی چہرے کی پلاسٹک سرجری کروا کے اپنی شکل ہی بگاڑ لی، جس کے ساتھ ہی ان کا کیریئر بھی ختم ہوگیا۔

abcnews: پریتی زنٹا، ڈیوڈ ملر پر مرمٹیں، دوستی کے ہر جانب چ...

abcnews: پریتی زنٹا، ڈیوڈ ملر پر مرمٹیں، دوستی کے ہر جانب چ...: پریتی زنٹا، ڈیوڈ ملر پر مرمٹیں، دوستی کے ہر جانب چرچے ممبئی:  بالی ووڈ اسٹار اور آئی پی ایل ٹیم کنگز الیون پنجاب کی مالکہ پریتی...

پریتی زنٹا، ڈیوڈ ملر پر مرمٹیں، دوستی کے ہر جانب چرچے

پریتی زنٹا، ڈیوڈ ملر پر مرمٹیں، دوستی کے ہر جانب چرچے


Preity Zinta with David Miller


ممبئی: بالی ووڈ اسٹار اور آئی پی ایل ٹیم کنگز الیون پنجاب کی مالکہ پریتی زنٹا جنوبی افریقی بیٹسمین ڈیوڈ ملر پر مرمٹیں، دونوں کی دوستی کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔
پانچویں ون ڈے کیلیے جب پروٹیز ٹیم نے ممبئی کا رخ کیا تو ملرکی میزبان پریتی زنٹا ہی تھیں، دونوں کو ایک معروف ریسٹورنٹ کے باہردیکھا گیا،انھوں نے اپنے گرد جمع ہونے والے لوگوں کو آٹوگراف بھی دیے۔ ڈیوڈ ملر پریتی زنٹا کی ٹیم کنگز الیون پنجاب میں شامل اور پہلے بھی کئی مرتبہ ایک ساتھ دیکھے گئے ہیں۔
چند ہفتے قبل 40 سالہ پریتی زنٹا نے عندیہ دیا تھا کہ وہ عنقریب اپنی زندگی کے ایک خاص انسان سے ملنے والی ہیں مگر انھوں نے اس کی تفصیل بیان نہیں کی تھی، اگر وہ خاص انسان ڈیوڈ ملر ہوئے تو کافی حیرت ہوگی کیونکہ وہ ان سے عمر میں کہیں چھوٹے ہیں۔

ہاشم آملہ سے انٹرویوکیلیے بھارتی ٹی وی اینکر کو مناسب لباس پہننا پڑ گیا


ہاشم آملہ سے انٹرویوکیلیے بھارتی ٹی وی اینکر کو مناسب لباس پہننا پڑ گیا



ممبئی: جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ اسلام سے اپنی قربت کیلیے کافی مشہورہیں اور ہمیشہ 

ایسے معاملات سے دوررہتے ہیں جواسلامی نقطہ نظرسے درست نہ ہوں۔ بھارت کے خلاف میچ کے بعد بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا،   بھارتی چینل کی خاتون اینکر ہاشم آملہ کا انٹرویو کرنا چاہتی تھیں اورجنوبی افریقی بلے بازکی اسلام سے دلی وابستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انھیں ایسا مناسب لباس پہننا پڑاجو ہاشم آملہ کیلیے قابل قبول ہو، خاتون ہوسٹ کی جانب سے مکمل اور مناسب لباس پہننے کے بعد ہی ہاشم آملہ نے انھیں انٹرویودیا۔


Tuesday, October 27, 2015

abcnews: ایک انتہائی اعلیٰ تعلیم یافتہ عیسائی پروفیسر نے قر...

abcnews: ایک انتہائی اعلیٰ تعلیم یافتہ عیسائی پروفیسر نے قر...: ا یک انتہائی اعلیٰ تعلیم یافتہ عیسائی پروفیسر نے قرآن پاک میں سے غلطیاں نکالنے کا اعلان کیا۔۔۔ لیکن نتیجہ ایسا نکلا کہ جان کر آپ کا ایمان ...

abcnews: شاہد آفریدی نے زلزلہ متاثرین کی امداد کا اعلان کرد...

abcnews: شاہد آفریدی نے زلزلہ متاثرین کی امداد کا اعلان کرد...: ........شاہد آفریدی نے زلزلہ متاثرین کی امداد کا اعلان کردیا پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے زلزلہ متاثرین کیلئے ...

شاہد آفریدی نے زلزلہ متاثرین کی امداد کا اعلان کردیا

........شاہد آفریدی نے زلزلہ متاثرین کی امداد کا اعلان کردیا


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے زلزلہ متاثرین کیلئے 50 لاکھ روپے کی امداد 
کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے اندر انتظامات کافی اچھے ہیں اور مریضوں کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔کافی تعداد میں مریضوں کو لایا جا رہا ہے جن کو طبی امداد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے’ شاہد آفریدی فاو¿نڈیشن‘ کی طرف سے 50 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی کہ گزشتہ روز آنے والا زلزلہ ملکی تاریخ کا بدترین زلزلہ ہے متاثرین کی بحالی کیلئے پورے ملک سے لوگ خیبرپختونخواہ آئیں اور امدادی کاموں میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اللہ کی طرف سے امتحان اور آزمائش ہے پوری قوم کو چاہیے کہ اللہ کو راضی کرنے والے اعمال کرے اور استغفار کرے۔


ایک انتہائی اعلیٰ تعلیم یافتہ عیسائی پروفیسر نے قرآن پاک میں سے غلطیاں نکالنے کا اعلان کیا۔۔۔ لیکن نتیجہ ایسا نکلا کہ جان کر آپ کا ایمان بھی مزید پختہ ہو جائے گا

ایک انتہائی اعلیٰ تعلیم یافتہ عیسائی پروفیسر نے قرآن پاک میں سے غلطیاں نکالنے کا اعلان کیا۔۔۔ لیکن نتیجہ ایسا نکلا کہ جان کر آپ کا ایمان بھی مزید پختہ ہو جائے گا

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) بلاشبہ قرآن مجید غلطیوں سے پاک مقدس کتاب ہے اور کسی انسان کے بس کی بات نہیں کہ اس میں کوئی غلطی ڈال سکے یا پکڑ سکے کیونکہ یہ واحد الہامی کتاب ہے جس کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالیٰ نے خود اپنے ذمہ لے رکھا ہے۔1977ءمیں ایک کینیڈین پروفیسر گیری ملر نے قرآن مجید میں کوئی خامی تلاش کرنے کا لایعنی ارادہ کیا اور مقدس کتاب کا بغور مطالعہ شروع کر دیا۔
گیری ملر ٹورنٹو یونیورسٹی میں پڑھاتا تھا اور عیسائی مبلغ بھی تھا۔ اس کا خیال تھا کہ قرآن مجید میں خامی ڈھونڈ لینے سے مسلمانوں کو عیسائیت پر لانے میں مدد ملے گی، لیکن جب اس نے قرآن مجید پر تحقیق کی تو اس کے نتائج بالکل برعکس نکلے۔ گیری قرآن مجید میں تو کوئی بھی خامی ڈھونڈنے میں ناکام رہا لیکن 
قرآنی تعلیمات سے متاثر ہو کر اس نے اسلام قبول کر لیا اور عیسائیت کی بجائے اسلام کا مبلغ بن گیا۔
ملر نے قران مجید کے مطالعے کے بعد جو کچھ لکھا انتہائی غیرجانبداری کے ساتھ لکھا، اس کی تحقیق اور بیانات اس قدر مثبت تھے کہ شاید اکثر مسلمانوں نے بھی قرآن مجید کی شان میں ایسے الفاظ نہ کہے ہوں۔قرآن مجید کے بغور مطالعے کے بعد ملر نے لکھا کہ ”ایسی تحریر لکھنا کسی انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔“قرآن مجید کی سب سے پہلی چیز جس نے ملر کو متاثر کیا وہ اس کتاب مقدس کی کئی آیات کا ایک خاص انداز تھا۔ مثلاً سورة النساءکی 82ویں آیت، جس کا ترجمہ ہے کہ ”تو کیا وہ قرآن پر غور نہیں کرتے؟ اگر یہ (قرآن مجید)اللہ کے سوا کسی اور کا کام ہوتا تو بے شک وہ اس میں کئی غلطیاں پاتے۔“ اور سورة البقرة کی 23ویں آیت، جس کا ترجمہ ہے کہ ”اور اگر تم اس کتاب پر شک کرتے ہو جو ہم نے اپنے پیغمبر پر اتاری، تو اس جیسی ایک سورة لا کر دکھاﺅ۔“
قرآن مجید پر تحقیق کے بعد پروفیسر ملر نے ”دی امیزنگ قرآن“ کے نام سے ایک لیکچر دیا جس میں اس نے کہا کہ ”دنیا میں ایسا کوئی مصنف نہیں ہے جو ایک کتاب لکھے اور پھر لوگوں کو چیلنج کرے کہ آﺅ میری کتاب میں سے غلطی نکال کر دکھاﺅ، جس طرح قرآن مجید میں بارہا کہا گیا ہے۔ دوسرے لفظوں میں قرآن مجید اپنے قاری کو کہتا ہے کہ مجھ میں کوئی غلطی نہیں ہے اور پھر تمام لوگوں کو غلطی ڈھونڈنے کا چیلنج کرتا ہے۔ قرآن مجید میں رسول کریمﷺ پر آنے والے مشکل حالات بیان نہیں کرتا، جیسا کہ ان کی والدہ ماجدہ کا انتقال، ان کی زوجہ محترمہ حضرت خدیجہ الکبریؓ کا انتقال، جن سے انہیں بہت محبت تھی،اور ان کی بیٹیوں اور بیٹوں کا انتقال وغیرہ۔“ ملر مزید کہتا ہے کہ” یہ بہت ہی حیران کن ہے کہ قرآن مجید میں جو آیات مسلمانوں کی کسی شکست یا صدمے کے موقع پر نازل ہوئیں ان میں فتح کی خوشخبری سنائی گئی جبکہ جو آیات کسی فتح کے موقع پر نازل ہوئیں ان میں غروروتکبر سے بچنے کی تنبیہہ کی گئی ہے اور مسلمانوں سے مزید جدوجہد اور قربانیاں طلب کی گئی ہیں۔“
گیری ملر کہتا ہے کہ ”اگر کوئی شخص اپنی آپ بیتی لکھتا ہے تو وہ اپنی فتوحات کو بڑھا چڑھا کر بیان کرتا ہے اور شکست کو بھی حیلے بہانے سے جیت ہی قرار دینے کی کوشش کرتا ہے۔لیکن قرآن مجید میں تسلسل کے ساتھ اور انتہائی منطقی انداز میں اس کے بالکل برعکس لکھا گیا ہے۔ قرآن مجید میں کسی ایک مخصوص وقت کی تاریخ بیان نہیں کی گئی بلکہ اس میں عام قوانین وضع کیے گئے ہیں جو اللہ تعالیٰ اور اس کے بندوں کے مابین تعلق کے خدوخال کا تعین کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گیری ملر نے 1977ءمیں قرآن مجید پر تحقیق کا آغاز کیا تھا اور محض ایک سال بعد1978ءمیں انہوں نے اسلام قبول کر لیا اور اپنا نام عبدالاحد رکھ لیا تھا۔ اب انہوں نے اپنی زندگی دعوت اسلامی کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ وہ ٹی وی پروگرامز اور پبلک لیکچرز میں لوگوں کو اسلام کی تبلیغ کرتے ہیں۔

Thursday, October 22, 2015

abcnews: فیصل آباد کے بعد لاہور میں بھی مسلم لیگ ن اختلافات...

abcnews: فیصل آباد کے بعد لاہور میں بھی مسلم لیگ ن اختلافات...: فیصل آباد کے بعد لاہور میں بھی مسلم لیگ ن اختلافات کا شکار، شیخ روحیل اصغر نے بھی شیر کا ’باجا‘بجادیا   Next لاہ...

فیصل آباد کے بعد لاہور میں بھی مسلم لیگ ن اختلافات کا شکار، شیخ روحیل اصغر نے بھی شیر کا ’باجا‘بجادیا

فیصل آباد کے بعد لاہور میں بھی مسلم لیگ ن اختلافات کا شکار، شیخ روحیل اصغر نے بھی شیر کا ’باجا‘بجادیا  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد کے بعد صوبائی دارلحکومت لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے ہیں ،ن لیگ کے ایم این اے شیخ روحیل اصغر نے بھی  آزاد امیدوار کی حمایت کرتے ہوئے کہاہےکہ کوئی گیدڑ شیر کی کھال پہن کر شیر نہیں بن جاتا۔ 
اے آروائے نیوز کے مطابق  یونین کونسل 187میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ روحیل اصغر کاکہناتھاکہ آزاد امیدوار شہزاد شفیع ان کے بھائی ہیں اوراُن کا انتخابی نشان باجاہے ، ان کا کہنا تھا کہ شیرکا باجابجادیں گے ، کوئی گیدڑ شیر کی کھال پہن کر شیر نہیں بن جاتا۔ اُنہوں نے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ملک وحید پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ شیر کے روپ میں دھوکہ دینے آئے ہیں ۔

abcnews: خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی بمباری،23 شدت پسن...

abcnews: خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی بمباری،23 شدت پسن...: خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی بمباری،23 شدت پسند ہلاک، متعدد زخمی،  4 ٹھکانے تباہ Previous Next خیبرایجنسی (مان...

خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی بمباری،23 شدت پسند ہلاک، متعدد زخمی، 4 ٹھکانے تباہ

خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی بمباری،23 شدت پسند ہلاک، متعدد زخمی،

 4 ٹھکانے تباہ

خیبرایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی فورسز کی بمباری میں 23 شدت پسند ہلاک،متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ کے دور افتادہ پہاڑی علاقے میں جیٹ طیاروں کے ذریعے دہشتگردوں کے ٹھکانو ں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 23 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد شدت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی 4 کمین گاہیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

abcnews: نجے اور گرتے بالوں والوں کیلئے بڑی خوشخبری ،پیاز ک...

abcnews: نجے اور گرتے بالوں والوں کیلئے بڑی خوشخبری ،پیاز ک...: گنجے اور گرتے بالوں والوں کیلئے بڑی خوشخبری ،پیاز کے ذریعے بال پھر سے گھنے بنانے کا آزمودہ طریقہ    0 Previous Next ...

نجے اور گرتے بالوں والوں کیلئے بڑی خوشخبری ،پیاز کے ذریعے بال پھر سے گھنے بنانے کا آزمودہ طریقہ

گنجے اور گرتے بالوں والوں کیلئے بڑی خوشخبری ،پیاز کے ذریعے بال پھر سے گھنے بنانے کا آزمودہ طریقہ

 0
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بہت سے لوگ بال گرنے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں، اگرچہ روزانہ 50سے 100بال گرنا معمول کی بات ہے لیکن زیادہ بال گرنے سے لوگ خاصے پریشان ہو جاتے ہیں۔ گنجا پن شکل میں ناخوشگوار تبدیلی پیدا کر دیتا ہے جس سے متاثرہ شخص کے اعتماد میں بھی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ یوں تو بالوں کو گرنے سے بچانے کے کئی طریقے ہیں جو بالوں کو گرنے سے تو وقتی طور پر روک دیتے ہیں لیکن ان کے بالوں پر مضر اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو پیاز کی اس خصوصیت سے آگاہ کرنے جا رہے ہیں جو نہ صرف آپ کے بالوں کو گرنے سے روکتی ہے بلکہ گرے ہوئے بال واپس لانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے اور اس کا کوئی مضرصحت پہلو بھی نہیں۔
آپ پیاز کا جوس نکال کر اسے سرپر لگا سکتے ہیں یا پھر اسے دیگر جڑی بوٹیوں میں ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔پیاز میں سلفر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کھوپڑی پر لگانے سے دوران خون کو بہتر بناتا ہے اور اس سے ”کولجین ٹشوز“کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو بالوں کی نشوونما میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔آپ جوسرمشین کے ذریعے پیاز کا جوس نکال سکتے ہیں یا پھر 4سے 5کاٹے ہوئے پیاز پانی میں 10منٹ تک ابال کر پانی کو ٹھنڈا کر کے چھان لیں اور بالوں میں شیمپو کرنے کے بعد استعمال کریں۔اگر آپ پیاز کی بو برداشت کر سکتے ہیں تو سارا دن بھی یہ جوس سر پر لگارہنے دیں لیکن اگر آپ کو اس سے پریشانی ہوتی ہے تو ایک گھنٹے بعد صاف پانی سے سرکو دھولیں۔

abcnews: فواد خان کے بارے میں خواتین ان سے کیا کہتی ہیں ، ع...

abcnews: فواد خان کے بارے میں خواتین ان سے کیا کہتی ہیں ، ع...: فواد خان کے بارے میں خواتین ان سے کیا کہتی ہیں ، عالیہ بھٹ نے دلچسپ انکشاف کر دیا ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )اداکار فواد خان نے سرحد...

فواد خان کے بارے میں خواتین ان سے کیا کہتی ہی، عالیہ بھٹ نے دلچسپ انکشاف کر دیا

فواد خان کے بارے میں خواتین ان سے کیا کہتی ہی، عالیہ بھٹ نے دلچسپ انکشاف کر دیا




ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )اداکار فواد خان نے سرحد کے دونوں اطراف خواتین کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے ، بالی ووڈ کی شوخ چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ بھی ان خواتین کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں ، عالیہ بھٹ آج کل فواد خان کی تعریف کرتے نہیں تھکتیں۔ عالیہ بھٹ نے اپنی نئی آنیوالی فلموں ”کپور اینڈ سنز “اور “اے دل ہے مشکل “کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد اور میرے اکٹھے سین بہت ہی عمدہ رہے ، فواد بہت ہی بہترین اور تجربہ کار اداکار ہے ۔انہوں نے کہا میں بہت ہی حیران اور خوش ہوں کہ میں اور فواد سکرین پر اپنے سین بڑی بے ساختگی سے کر لیتے ہیں ۔ 

عالیہ بھٹ نے دلچسپ انکشاف کیا کہ میں جانتی ہوں فواد بہت بڑا اداکار ہے اور میرے پاس کئی خواتین آئی جنہوں نے کہا اوہ! تم فواد کے ساتھ کام کر رہی ہو،اس پر آپ بہت خوش ہوں گی اور یہ کہ وہ بہت ہی سادہ ہے اور بناوٹی نہیں ہے اوروہ ہر دل عزیز ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان اپنی پہلی ہی بالی ووڈ فلم ’خوبصورت ‘ میں اداکاری پر بھارت بھر میں مقبول ہو گئے اور انہیں اس پہلی فلم پر ہی فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا بھی گیا تھا ۔

abcnews: پنجاب حکومت کا کاروباری مواقع سے متعلق نومبر میں ب...

abcnews: پنجاب حکومت کا کاروباری مواقع سے متعلق نومبر میں ب...: پنجاب حکومت کا کاروباری مواقع سے متعلق نومبر میں بین الاقوامی سیمینارکرانےکا فیصلہ لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے کاروباری مواقع ک...

پنجاب حکومت کا کاروباری مواقع سے متعلق نومبر میں بین الاقوامی سیمینارکرانےکا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے کاروباری مواقع کے فروغ سے متعلق نومبر میں بین الاقوامی سیمینارکرانےکا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 2 روزہ سیمینار لاہور میں نومبر میں کرایا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب سرمایہ کاری کے لیے بہترین صوبہ بن چکاہے بین الاقوامی سیمینارمیں غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی خوش آیندہے ۔ سیمینار کے ذریعے غیرملکی سرمایہ کاروں کوپنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیاجاسکے گا، ملکی اورغیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے سازگارماحول مہیاکیاگیاہے۔

اجلاس کے دوران سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور کمشنر لاہور ڈویژن نے سیمینار کے انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیمینار کی ویب سائٹ تیار کر لی گئی ہے

شان مسعود کی نصف سینچری کی بدولت پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنالیے

شان مسعود کی نصف سینچری کی بدولت پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنالیے

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان  کھیلے جارہےدوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے بلے باز شعیب ملک 9 گیندوں پر 2 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے ہیں جبکہ اوپننگ بلے باز محمد حفیظ 44 گیندوں پر 19 رنز بنا کر آؤٹ پویلین لوٹ گئے ہیں۔
پاکستانی ٹیم نےایک وکٹ کے نقصان پر 25اوورز میں 77رنز بنالیے ہیں۔
پاکستان کے اوپننگ بلے باز  شان مسعودنے نصف سینچری سکور کرلی ہے۔ شان مسعود 82گیندوں پر 52 اور یونس خان15 گیندوں پر4 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

abcnews: چین برطانیہ میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے...

abcnews: چین برطانیہ میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے...:  چین برطانیہ میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا ........... لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین نے برطانیہ میں تاریخ کی سب سے بڑی سرم...