Tuesday, October 27, 2015

شاہد آفریدی نے زلزلہ متاثرین کی امداد کا اعلان کردیا

........شاہد آفریدی نے زلزلہ متاثرین کی امداد کا اعلان کردیا


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے زلزلہ متاثرین کیلئے 50 لاکھ روپے کی امداد 
کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے اندر انتظامات کافی اچھے ہیں اور مریضوں کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔کافی تعداد میں مریضوں کو لایا جا رہا ہے جن کو طبی امداد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے’ شاہد آفریدی فاو¿نڈیشن‘ کی طرف سے 50 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی کہ گزشتہ روز آنے والا زلزلہ ملکی تاریخ کا بدترین زلزلہ ہے متاثرین کی بحالی کیلئے پورے ملک سے لوگ خیبرپختونخواہ آئیں اور امدادی کاموں میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اللہ کی طرف سے امتحان اور آزمائش ہے پوری قوم کو چاہیے کہ اللہ کو راضی کرنے والے اعمال کرے اور استغفار کرے۔


No comments:

Post a Comment