سمن آباد میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھگڑا
لاہور -سمن آباد میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا اور فائرنگ کے نتیجے میں 5 کارکنوں کے زخمی بھی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سمن آباد میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آئے اور تلخی کلامی کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق جھگڑے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو دونوں جماعتوں کے کارکن منتشر ہو گئے۔
No comments:
Post a Comment