چین برطانیہ میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا...........
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین نے برطانیہ میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کردی اور دونوں ممالک کے درمیان جوہری توانائی کے ایک معاہدے پر سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 18 ارب ڈالر مالیت کے جوہری پلانٹ سے توانائی کا حصول 2025 ءتک ممکن ہو سکے گا اور سمجھوتے کے تحت اس کی تعمیر پرلاگت کا 30 فیصد چین ادا کرے گا۔بدھ کے روز چینی صدر نے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں اوربیجنگ حکومت منصوبے پر30ارب پاﺅنڈ خرچ کرے گی ۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کی شراکت داری سے سفوک میں سزویل اور ایسیکس میں براڈ ویل کے دو دیگر جوہری منصوبے پر بھی کام ہو گا۔برطانوی حکومت کے مطابق اس منصوبے سے تقریباً 25 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور 60 لاکھ مکانوں تک وافر مقدار میں بجلی پہنچائی جا سکے گی۔پلانٹ کی تعمیر فرانس کی توانائی کی کمپنی ای ڈی ایف چین کی سرکاری جوہری توانائی کے کمپنی سی جی این کے ساتھ مل کر کرے گی۔جوہری معاہدے کے حوالے سے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون پر تنقید بھی کی جا رہی ہے کہ وہ چین کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کو نظر انداز کرتے ہوئے تجارتی مفادات کے لیے چین کے آگے جھ±ک گئے ہیں۔ تاہم ڈیوڈ کیمرون نے چینی صدر کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط معاشی اور تجارتی تعلقات قائم کیے بغیر برطانیہ چین کے ساتھ انسانی حقوق جیسے معاملات پر کھل کر بات نہیں کر سکتا۔کیمرون نے مزید کہا کہ بیجنگ دنیا کوسستا فولاد فراہم کرنے کے سلسلے میں کمی لانے کا منصوبہ رکھتا ہے، جس کی وجہ سے برطانیہ میں بھی اسٹیل کی صنعت متاثر ہوئی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پِنگ نے کہا کہ وہ لندن کے ساتھ ایک بین الاقوامی اسٹریٹیجک پارٹنرشپ قائم کرنا چاہتے ہیں اور دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کے خواہشمند ہیں۔
No comments:
Post a Comment