حماد صدیقی کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی سفارش
.ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔پاسپورٹ کی منسوخی کے لیے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس کو ایس پی بلدیہ ٹاؤن نے خط لکھا ہے۔
خط میں ایس پی بلدیہ ٹاؤن نے عبدالرحمان عرف بھولا اور ایم زبیرکے پاسپورٹ بھی منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے۔تینوں افراد کراچی کی بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے ملزم ہیں۔
ایس پی بلدیہ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ واقعے کے مشتبہ مرکزی کردار بیرون ملک مقیم ہیں۔ایس پی بلدیہ ٹاؤن کے خط کے بعد کیس کے تینوں مرکزی کرداروں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
No comments:
Post a Comment