Wednesday, October 14, 2015

میچ میں جھگڑا کرنے پرسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ بولر محمد عامر کو جرمانہ

کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

 0
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپاٹ فکسنگ میںسزایافتہ پاکستانی بولر محمد عامر کو ایک میچ کے دوران جھگڑا کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایک میچ کے دوران محمد عامر اور فیصل اقبال کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہواتھا جس پر میچ ریفری نے دونوں کھلاڑیوں کو جرمانہ عائد کردیاہے جبکہ سپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ محمد عامر کو ”عاجزانہ“ رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 2010 میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی کھلاڑی محمد عامر کو دیگر 2 کھلاڑیوں کے ہمراہ سپاٹ فکسنگ کے الزام میں برطانیہ میں جیل کی سزا ہوچکی ہے جبکہ آئی سی سی نے محمد عامر پر 5 سال کی پابندی عائد کی تھی۔ پانچ سالہ پابندی کی سزا پوری ہونے کے بعد رواں سال محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی ہے۔

No comments:

Post a Comment