این اے 122میں پھر دھاندلی ہو گئی ،سلیم صافی کا پی ٹی آئی پر طنز
لاہور -معروف اینکر پرسن سلیم صافی نے پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ 122سے جس طرح کے
رزلٹ آرہے ہیں ،اس سے لگتا ہے کہ آج بھی دھاندلی ہوئی ہے ۔سلیم صافی کے تاثرات پر اینکر پرسن حامد میرنے حیرت کااظہار کیاتو انہوں نے طنز کیا کہ اس ملک میں جہاں بھی پی ٹی آئی ہارتی ہے وہاں دھاندلی ہی ہوتی ہے ،اب بھی یہی کہا جائے گا ۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہار کو تسلیم نہ کرنے کی ریت قائم کر دی ہے اس لیے پی ٹی آئی کے روایت کے مطابق حلقہ 122کے ضمنی انتخاب میں بھی دھاندلی ہو گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس حلقے میں پی ٹی آئی ہارتی ہے وہاں الیکشن کا مطالبہ کرتی ہے اور جس حلقے میں جیت جائے وہاں ری الیکشن کی بات نہیں کی جاتی ۔
No comments:
Post a Comment