خاتون ایم این اے کا مہمانوں کا استقبال نہ کرنے پرخاتون پولیس کانسٹیبل پر تشدد، تھپڑ مارے، مقدمہ درج
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل پیپلز پارٹی کی ایم این اے شاہجہان مینگریو نے اپنے ساتھ آنے والے مہمان کا استقبال نہ کرنے پر اپنے عملے کے ساتھ مل کر ایم این اے لاجز میں تعینات خاتون پولیس کانسٹیبل افشاں ناز پر تھپڑوں کی بارش کردی جس سے خاتون اہلکار زخمی ہوگئی۔ خاتون نے مقدمے کے اندراج کیلئے ایس ایس پی سکیورٹی کو درخواست دیدی۔خاتون کا کہنا ہے کہ میری گیٹ پر ڈیوٹی تھی ایم این اے نے کمرے میں طلب کیااور میرے انکار پر مجھ پر تشدد کیا ،میں اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر کیوں جاتی ۔ امید ہے کہ مجھے انصاف ملے گا مجھ سے زیادتی ہوئی ۔دوسری طرف ایس ایس پی سکیورٹی میر واعظ کا کہنا ہے کہ درخواست مل گئی ہے جلد کارروائی شروع کر دینگے۔ معلوم ہوا ہے کہ آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان نے مقدمے کے اندراج کا حکم دیدیا ہے
No comments:
Post a Comment