Wednesday, October 21, 2015

ن لیگ نے2018 ء کے انتخابات میں ٹکٹ کے لیے کارکردگی شرط رکھ دی

ن لیگ نے2018 ء کے انتخابات میں ٹکٹ کے لیے کارکردگی شرط رکھ دی

لاہور(آن لائن) 2018ءکے انتخابات میں ٹکٹ کے لیے کارکردگی شرط۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایم این ایز، ایم پی ایز اور عہدیداروں کو عوامی رابطہ بحال اور کارکنوں کو منانے کی ہدایات۔ لیگی قیادت جلسوں میں نظر آنے لگی۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگی کی اعلیٰ قیادت نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے منصوبہ بندی تیار کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے ا ور حلقہ میں وقت دینے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔ تمام ضلعی اور صوبائی قیادت کو عوامی مسائل حل کرنے کے علاوہ فلاحی منصوبوں پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔ 2018ءکے عام انتخابات میں ان لوگوں کو ن لیگ کی ٹکٹ دی جائے گی جو بلدیاتی انتخابات میں کارکردگی دکھائیں گے۔ لیگی اعلیٰ قیادت نے ایک ایک بلدیاتی حلقہ میں ن لیگ کے ہی تین تین پینلز کا الیکشن کو باہمی رضا مندی کے ساتھ ایک ہی ٹکٹ ہولڈر پینل کو کامیاب کروانے اور دیگر لیگی دھڑوں میں انکے حق میں دستبردار کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔وزیراعلیٰ اور اعلیٰ قیادت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے صوبائی و ضلعی قیادت اور ایم این ایز، ایم پی ایز کے اپنے اپنے حلقوں میں لیگی دھڑوں سے رابطے شروع کریئے ہیں اور خود بلدیاتی انتخابی مہم میں حصہ لینا شروع کردیا ہے۔۔

No comments:

Post a Comment