Wednesday, October 21, 2015

آ ن لا ئن انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے یو رپی انٹر نیٹ کمپنیوں اور سیکیو رٹی اداروں کے ما بین تعاون

آ ن لا ئن انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے یو رپی انٹر نیٹ کمپنیوں اور سیکیو رٹی اداروں 

کے ما بین تعاون

برسلز (آ ئی این پی) یورپی یونین نے آن لائن انتہاپسندی سے نمٹنے کیلئے دسمبر سے ایک ایسے فورم کا آغاز کر رہا ہے جہاں انٹرنیٹ کمپنیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کام کریں گے۔ یورپی یونین کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے وقت اٹھایا گیا ہے جب شام اور عراق میں سرگرم جہادی تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے یورپی باشندوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے نئے جہادیوں کی بھرتی کے لیے سوشل میڈیا جہادی تنظیموں کا طاقت ور ہتھیار بن چکا ہے۔یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امور دیمیتریس آوراموپول±وس نے بر سلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عا لمی برادری کو انٹرنیٹ کے غلط استعمال کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک مشترکہ منصوبہ بندی کے تحت بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کو روکنا ہوگا، اور یہی وجہ ہے کہ یورپی یونین انٹرنیٹ فورم قائم کیا جا رہا ہے۔

No comments:

Post a Comment