شہریار خان اور نجم سیٹھی بی سی سی آئی سے ملاقات کیلئے بھارت روانہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بور ڈ کے چیئرمین شہریار خان اورپی ایس ایل گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر سے ملاقات کیلئے بھارت روانہ ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شہریار خان اور نجم سیٹھی ششانک منوہر سے ملاقات میں پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بات چیت بھی کریں گے اور بھارتی کرکٹرز کو پی ایس ایل کیلئے دعوت بھی دیں گے ۔نجی ٹی وی چینل جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ شہریار خان اور نجم سیٹھی دورہ بھارت کے دوران امیدا ہے کہ وہ بھارتی سیاسی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے ۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سپینر بلال آصف بائیومکینک ٹیسٹ کیلئے بھارت روانہ ہوئے ہیں اور کل بھارتی شہر چنئی میں ان کا باولنگ ایکشن ٹیسٹ کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ بلال آصف کے باولنگ ایکشن کو زمبابوے کیخلاف آخری ون ڈے میں مشکوک قرار دیا گیاتھا اور انہوں نے زمبابوے کے پانچ کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا تھا
۔

No comments:
Post a Comment