Wednesday, October 21, 2015

پاکستان اسٹیل ملز کے 60 فیصد افسران میٹرک بھی نہیں، چیئرمین نجکاری کمیشن

پاکستان اسٹیل ملز کے 60 فیصد افسران میٹرک بھی نہیں، چیئرمین نجکاری کمیشن:

کراچی: وزیرمملکت وچیئرمین نجکاری کمیشن محمدزبیرنے انکشاف کیاہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے 60 فیصدافسران انڈرمیٹرک ہیں،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری میں فراڈکا معاملہ نیب کو بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دیدی۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا کے زیرصدارت ہوا، وزیر مملکت و چیئرمین نجکاری کمیشن محمدزبیرنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کو مجموعی طور پر 140 ارب روپے خسارے کاسامناہے،اسٹیل ملزکے ذمے سوئی گیس کے 35 ارب،ٹیکس،ڈیوٹیوں کی مدمیں 80 ارب اورنیشنل بینک کے50 ارب روپے واجب الاداہیں جبکہ اسٹیل ملزکے 60فیصدافسران انڈرمیٹرک ہیں،ملزکی مجموعی اراضی 19 ہزارایکڑہے جبکہ سندھ حکومت کیساتھ 17سوایکڑاراضی کاتنازع چل رہاہے،صوبائی حکومت کوملزکی خریداری کے لیے خط لکھ دیاہے۔ نجی خبر ایجنسی کے مطابق کمیٹی میں انکشاف ہواہے کہ پاکستان میں 9سال کے دوران 35ارب ڈالرکی اسمگلنگ ہوئی ہے۔

No comments:

Post a Comment