Wednesday, October 21, 2015

سلمان خان کی بہن نے بالی وڈ اداکار کی منگنی کی تردید کر دی

سلمان خان کی بہن نے بالی وڈ اداکار کی منگنی کی تردید کر دی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی بہن ارپتا خان نے سلمان خان اور لولیا وینتر کی منگنی کی خبر کی تردید کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنی گرل فرینڈ رومانیہ کی ماڈل لولیا سے خاموشی سے منگنی کر لی ہے، لولیا کے ہاتھ میں انگوٹھی دیکھتے ہی باتی میڈیا نے قیاس آرائیاں جاری کر دیں کہ سلمان اور لولیا نے باقاعدہ منگنی کرلی ہے۔لیکن سلمان خان کی بہن ارپتا خان نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بھائی کی کوئی منگنی نہیں ہوئی۔ارپتا کا کہنا ہے کہ پرستاروں کو انکے سپر ہیرو کے خلاف چھپنے والی ہر خبر پر آنکھیں بند کرکے یقین نہیں کرنا چاہیئے۔اس سال کے شروع میں خبر آئی تھی کہ سلمان نے شادی کا ارادہ کرلیا ہے اور اس سال کے آخر تک وہ اپنی گرل فرینڈ سے سے شادی کر لیں گے.واضح رہے سلمان خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان “ کے سلسلے میں بے حد مصروف ہیں، سلمان خان ”سلطان“ میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان کا کردار ادا کریں گے، جس کیلئے وہ ہالی ووڈ سے بلائے گئے خاص ٹرینر سے تربیت حاصل کر رہے ہیں.

No comments:

Post a Comment