Thursday, October 15, 2015

پاک بھارت کرکٹ سریز ،بھارت سے مثبت جواب نہ آیا تو دیگر آپشن پر غور کریں گے :شہریار خان


    لاہور -پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہاہے آئندہ ایک ہفتے میں بھارت کی جانب سے سیریز کے حوالے سے جواب آجائے گا اور اگرجواب مثبت ہوا تو خوش آمدید ورنہ دوسرے آپشنز پر غور کریں گے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈ کے درمیان تعلقات ا چھے ہونے چاہیے، ہمیں بھارت کی جانب سے کرکٹ سریز کے بارے میں جلد جواب مل جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ وہ بھارت جانے کیلئے ذہنی طور پر تیارہیں اور آئندہ ہفتے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے ملاقات بھی کریں گے ، آئی سی سی کو بھی بتادیا کہ سریز کے حوالے سے بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا ۔شہریار خان کاکہناتھاکہ پاکستان کی جانب سے ہمیشہ گرین لائٹ رہی ہے ،پاکستان کے دروازے ہمیشہ سے کھلے ہیں جبکہ رکاوٹ بھارت کی جانے سے اور فیصلہ بھی بھارت کو ہی کرناہے ۔
    ان کا کہناتھا کہ پاکستان کو کوئی نقصان نہیں ہونے دوں گا اور بھارت کی جانب سے 8سے 10روز میں ضرور جواب آ جائے گا اوراگر بھارت کا فیصلہ مثبت ہوتاہے تو خوش آمدید ورنہ دیگر آپشن پر غور کیا جائے گا ۔چیئرمین پی سی بی کا کہناتھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ کو ٹیلی فون کیا اور انتہائی اچھے ماحول میں بات چیت ہو ئی۔انہوں نے کہاکہ نیویارک میں وزیراعظم نوازشریف نے اعلانیہ کہا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ بحال ہونی چاہیے ۔

    No comments:

    Post a Comment