Wednesday, October 21, 2015

اسلام آباد میں غریبوں کے گردے فروخت کرنےوالا گروہ گرفتار

اسلام آباد میں غریبوں کے گردے فروخت کرنےوالا گروہ گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت میں غریبوں کے گردے نکال کر فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ نجی چینل کے مطابق منگل کی رات اسلام آبا دکی پولیس نے ایک ایسے گروہ کو حراست میں لیا ہے جو گردوں کا کاروبار کررہا تھا۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے سلیمان اعجاز اور محمد خالد کو گرفتار کیا ہے۔دونوں ملزم فیصل آباد سے غریب افراد کو نوکری کا جھانسہ دیکر اسلا م آبا دلاتے تھے اور دارالحکومت کے ایک نجی ہسپتال میں ا ن کے گردے نکالے جاتے تھے جنہیں وہ بیس سے تیس لاکھ میں فروخت کرتے تھے۔ملزموں کے ذیشان نامی ایک شخص کو گردے نکالنے کے بعد صرف دس ہزار روپے دیئے تھے۔ نجی چینل کے مطابق پولیس  گروہ میں شامل نجی ہسپتال کے  ڈاکٹر انیق اور رفعت کی گرفتاری کےلئے چھاپے مار رہی ہے۔

No comments:

Post a Comment