بھارتی انتہا پسندوں کاکرکٹ بورڈ پر حملہ ،مہمان پی سی بی چیئرمین کیخلاف
- نعرے بازی
شیو سینا کے کارکنوں کا بھارتی کرکٹ بورڈ کے دفتر پر دھاوا بولتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کے خلاف نعرے بازی کی ۔ہندو انتہا پسند وں نے بینرز اٹا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ شہر یار خان واپس جاﺅ ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا کے کارکنوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے دفتر پر دھاوا بول دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسند ہندو تنظیم کے کارکن پاکستان اور بھارت کرکٹ بورڈز کے حکام کے درمیان ہونیوالے اجلاس کو ملتوی کرانے چاہتے تھے ۔پی سی بی اور بی سی سی آئی حکام نے اجلاس کی جگہ تبدیل کر دی ۔علاوہ ازیں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین نے بتایا کہ وہ نجم سیٹھی کے ہمراہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی دعوت پر انڈیا آئے تھے اور آج ان کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات طے تھی۔
No comments:
Post a Comment