گھڑی بنانے والے نوعمر مسلمان طالبعلم احمد کا وائٹ ہائوس کا دورہ
ٹیکساس(آئی این پی )امریکا میں گھڑی بنا کر گرفتار ہونے والے مسلمان طالب علم محمد احمد نے وائٹ ہاو س کا دورہ کیا ۔ٹیکساس کے محمد احمد کو وائٹ ہاﺅس کے دورے کی دعوت صدر براک اوباما نے دی تھی۔ امریکی صدر باراک اوباما نے اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محمد احمد کا نام لیے بغیر لکھا کہ پرتجسس نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے، ان کی صلاحیتوں کو دبانا نہیں چاہئے۔محمد احمد پچھلے ماہ گھڑی بنا کر سکول لے گیا تھا مگر ٹیچر نے اسے ٹائم بم سمجھ کر گرفتار کرا دیا تھا۔ ناسا کی ٹی شرٹ پہنے اسکی ویڈیو منظرعام پر آئی تو امریکا بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑگئی تھی۔
No comments:
Post a Comment